06:13 pm
امیدہےانصاف ہوگاقاتل زندگی کے آخری دن جیل میں گزارے گا

امیدہےانصاف ہوگاقاتل زندگی کے آخری دن جیل میں گزارے گا

06:13 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بانی ایم کیوایم کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا امیدہےانصاف ہوگاقاتل زندگی کے آخری دن جیل میں گزارے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بانی ایم کیوایم کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے انصاف ہوگا قاتل زندگی کے آخری دن جیل میں گزارے گا۔یاد رہے آج بانی ایم کیوایم ضمانت ختم ہونےپر سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے تھے ،
جہاں ان پر نفرت انگیز تقریر اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی، بانی ایم کیوایم پر فرد جرم ٹیررازم ایکٹ کے تحت عائد کی گئی۔کراؤن پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس فرد جرم عائد کرنے کیلئے کافی شواہد ہیں۔بعد ازاں بانی ایم کیو ایم کو سدک پولیس اسٹیشن سے گرفتار کرلیا گیا ، انھیں آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔خیال رہے 22 اگست 2016 میں بانی ایم کیو ایم نے لندن سے بذریعہ ٹیلیفونک خطاب کے دوران ریاست مخالف تقریرکی تھی، ان کی تقریر کے بعد اے آر وائی سمیت مختلف ٹی وی چینلزپرحملہ کیا گیا تھا۔