06:19 pm
 برطانوی اخبار میں شائع ہونے والا سکینڈل حقیقت پر مبنی ہے، شہزاد اکبر

برطانوی اخبار میں شائع ہونے والا سکینڈل حقیقت پر مبنی ہے، شہزاد اکبر

06:19 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ شہبازشریف میرے خلاف قانونی کارروائی کے دعوے کو عملی جامہ نہیں پہنائیںگے۔ اپنے ایک بیان میں شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ شہباز شریف زلزلہ متاثرین کی امداد کے فنڈز میں اپنے گھپلوں کے انکشافات کی سٹوری چھپنے کے پیچھے میرے ملوث ہونے اور تفصیلات فراہم کرنے کا الزام لگا کر میرے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کریں گے کیونکہ شہباز شریف خود بھی جانتے ہیں
کہ برطانوی اخبار میں شائع ہونے والا سکینڈل حقیقت پر مبنی ہے۔ انھوںنے کہا کہ شہبازشریف قانونی کارروائیوں جیسی باتیں اپنے دوست آصف زرداری کے بارے میں بھی کیا کرتے تھے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر شہباز شریف کا نام لے کر اپنی نااہلی اور نالائقی کو چھپا رہے ہیں اور اپنی نوکری بچانے کےلئے دوبارہ میدان میں آگئے ہیں۔