06:04 am
احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے دوران بھگدڑ مچ گئی

احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے دوران بھگدڑ مچ گئی

06:04 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت میں نوازشریف کی پیشی کے موقع پر بدنظمی پیدا ہوگئی۔ نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا تو لیگی کارکنان اور رہنماؤں کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی، کارکنان نے احاطہ عدالت میں شدید نعرے بازی کی جب کہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی جس نے کارکنان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ کئی کارکنان کمرہ عدالت کے اندر بھی جا پہنچے
جہاں انتہائی بدنظمی پیدا ہوگئی اور دھکم پیل کے باعث کمرہ عدالت میں رکھی ٹیبل بھی ٹوٹ گئی۔ٹیبل ٹوٹنے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نیچے آگرے کہا جا رہا ہے کہ انہیں شدید چوٹ لگی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں ۔