11:08 am
موجودہ حکومت سے ہر طبقے کے لوگ تنگ ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے

موجودہ حکومت سے ہر طبقے کے لوگ تنگ ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے

11:08 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ حکومت سے ہر طبقے کے لوگ تنگ ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان کی ایک اور بڑی جماعت نے اعلان کرد یا ۔۔۔ سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقے کے لوگ تنگ ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کی سیاسی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کی کوئٹہ میں سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں اکرم خان درانی نے مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام محمود خان اچکزئی تک پہنچایا ہے۔
محمود خان اچکزئی نے 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقے کے لوگ تنگ ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے جے یو آئی کے ہمراہ ہمارے کارکنان بھی بڑی تعداد میں اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ن لیگی مرکزی رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ جس کو پاکستان سے پیارہے وہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلے گا،شہبازشریف بھی اگر صحت کی وجہ سے نہ جاسکے تو ویلکم کریں ضرور کریں گے۔ انہوں نے قائد ن لیگ نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ شہبازشریف صحت کی وجہ سے نہیں جاسکےتولاہورمیں آزادی مار چ کوویلکم ضرور کرینگے۔ نوازشریف نے کہا ہے جس کو پاکستان سے پیارہے وہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کا ادنیٰ کارکن ہوں کارکن تو ہرحالت میں شریک ہوتا ہے۔ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے خط بھجوایا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا