11:58 am
 نوازشریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار کرلیاگیا

نوازشریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار کرلیاگیا

11:58 am

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)’’جمعہ کا دن شریف خاندان کیلئے ایک بار پھر بھاری ثابت ہوا ‘‘ چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ۔۔ نیب حکام نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار کرلیا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب حکام نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں کیس کی کارروائی جاری ہے۔
نوازشریف کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر موجود ہے جب کہ پولیس نے عدالت کی طرف جانے والے راستے بند کررکھے ہیں، پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کیے گئے ہیں۔نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا تو لیگی کارکنان اور رہنماؤں کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی، کارکنان نے احاطہ عدالت میں شدید نعرے بازی کی جب کہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی جس نے کارکنان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ کئی کارکنان کمرہ عدالت کے اندر بھی جا پہنچے جہاں انتہائی بدنظمی پیدا ہوگئی اور دھکم پیل کے باعث کمرہ عدالت میں رکھی ٹیبل بھی ٹوٹ گئی۔ ٹیبل ٹوٹنے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نیچے آگرے۔ عدالت میں رش کی وجہ سے نوازشریف کو بھی روسٹرم پر پہنچنے میں شدید مشکل پیش آئی۔احتساب عدالت میں کیس کی کارروائی کا آغاز ہوا تو نیب تفتیشی افسر نے نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔کارروائی کے موقع پر عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ نوازشریف کو گرفتاری کے وقت ورانٹ گرفتاری دکھائے گئے؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ورانٹ گرفتاری باقاعدہ دکھا کر نوازشریف کو گرفتار کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ 2016 میں نوازشریف سب سے زیادہ شئیر ولڈر پائے گے، نوازشریف چوہدری شوگر مل اور شمیم شوگر مل میں شئیر ہولڈر تھے، 1992 میں چودھری شوگر مل قائم کی گی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نوازشریف 1992 میں 43 ملین شئیرز کے مالک تھے، چوہدری شوگر مل میں مریم نواز، شہباز شریف سمیت دیگر افراد شئیر ہولڈر تھے، میاں نوازشریف نے 1992 میں اتنے شئیرز کیسے حاصل کیے یہ نہیں بتایا گیا، نوازشریف کو 1 کروڑ 55 لاکھ روپے1992 میں بیرون ملک کی ایک کمپنی نے فراہم کیے، اس بیرون ملک والی کمپنی کا مالک کون ہےآج تک معلوم نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی چوہدری شوگرملز میں گرفتاری کی منظوری دی۔نیب لاہور کے ذرائع نے بتایا کہ چوہدری شوگر ملز میں نوازشریف مرکزی ملزم ہیں جن سے نیب حکام تفتیش کرنا چاہتے ہیں، نیب لاہور کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سے نوازشریف جیل میں تفتیش کے دوران تعاون نہیں کرتے جس وجہ سے گرفتاری ضروری ہے۔ نوازشریف کیلئے نیب ڈے کیئر سینٹر کو سب جیل کا درجہ دیا جائے گا جب کہ سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات رہے گی۔ ذرائع کے مطابق نیب نےسابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں تفتیش کیلئے درخواست دے رکھی ہے،، شریف خاندان پر چوہدری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ دوسری طرف لاہور کی احتساب عدالت لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر حافظ اسد اعوان نے درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب کو چوہدری شوگر ملز کیس میں میاں نواز شریف سے تفتیش کرنی ہے، جیل کا قیدی ہونے کی وجہ سے میاں نواز شریف تفتیش کیلئے نیب آفس پیش نہیں ہو سکتے، لہٰذا عدالت جیل میں میاں نواز شریف سے تفتیش کی اجازت دے۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر میاں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

تازہ ترین خبریں

ا للہ رحم فرمائے ۔۔۔انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔زلزلے کے شدید جھٹکے،  کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ؟تفصیل خبر میں

ا للہ رحم فرمائے ۔۔۔انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔زلزلے کے شدید جھٹکے، کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ؟تفصیل خبر میں

عمران خان شیخ مجیب کے6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ،کسی نئے لاڈلے کی گنجائش نہیں۔۔۔جاوید لطیف عمران خان پر برس پڑے

عمران خان شیخ مجیب کے6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ،کسی نئے لاڈلے کی گنجائش نہیں۔۔۔جاوید لطیف عمران خان پر برس پڑے

عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا ، ہیکر نے ٹھیک کہا۔۔۔اہم شخصیت نے ہیکر کی بات کی تصدیق کر دی

عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا ، ہیکر نے ٹھیک کہا۔۔۔اہم شخصیت نے ہیکر کی بات کی تصدیق کر دی

خبردار رہیں پاکستان کے بڑے شہر میں کولڈ سٹورسے تین سال پرانا7ہزار کلو گوشت برآمد،مزید بھی کیا کیا چیزیں نکلیں ۔۔۔جانیں خبر میں

خبردار رہیں پاکستان کے بڑے شہر میں کولڈ سٹورسے تین سال پرانا7ہزار کلو گوشت برآمد،مزید بھی کیا کیا چیزیں نکلیں ۔۔۔جانیں خبر میں

لانگ مارچ کیلئے تیار ہو جائیں ۔۔۔ عمران خان لاہور کب آئیں گے۔۔۔؟بڑ ی خبر آگئی

لانگ مارچ کیلئے تیار ہو جائیں ۔۔۔ عمران خان لاہور کب آئیں گے۔۔۔؟بڑ ی خبر آگئی

حاجی یوسف سہگل کی خستہ حال قبرجو 57کمپنیوں کا مالک ، 25ہزار کروڑ کی جائیداد  ، مزید تفصیلات لنک میں 

حاجی یوسف سہگل کی خستہ حال قبرجو 57کمپنیوں کا مالک ، 25ہزار کروڑ کی جائیداد ، مزید تفصیلات لنک میں 

عمران خان کا علاج بہت اچھے سے آتا ہے انہیں۔۔۔جاتے جاتے بھی مریم نواز نے عمران خان کیلئے سیاسی ڈاکٹر ڈھونڈ لیا

عمران خان کا علاج بہت اچھے سے آتا ہے انہیں۔۔۔جاتے جاتے بھی مریم نواز نے عمران خان کیلئے سیاسی ڈاکٹر ڈھونڈ لیا

آر یا پار ،پندرہ تاریخ کو یا ہونےوالا ہے؟ شیخ رشید نے خبردار کردیا

آر یا پار ،پندرہ تاریخ کو یا ہونےوالا ہے؟ شیخ رشید نے خبردار کردیا

’’پولیس افسر نے وزیر کو اسی وقت استعفی دیدیا ‘‘

’’پولیس افسر نے وزیر کو اسی وقت استعفی دیدیا ‘‘

گھی ، تیل اور دالوں کی قیمت پر حکومت کی جانب سے بہت بڑا ریلیف

گھی ، تیل اور دالوں کی قیمت پر حکومت کی جانب سے بہت بڑا ریلیف

وزیراعلیٰ کے بعد عمران خان کو ہیلی کاپٹرمیں لانے اور لیجانے کی ذمہ داری ایک اور وزیر نے اٹھا لی

وزیراعلیٰ کے بعد عمران خان کو ہیلی کاپٹرمیں لانے اور لیجانے کی ذمہ داری ایک اور وزیر نے اٹھا لی

پاکستان کے چند ایک نہیں ،سارے ہی بینک ملوث نکلے۔۔۔وزیر مملکت برائے خزانہ  نے تمام بینکوںکا بہت بڑا پول کھول دیا

پاکستان کے چند ایک نہیں ،سارے ہی بینک ملوث نکلے۔۔۔وزیر مملکت برائے خزانہ نے تمام بینکوںکا بہت بڑا پول کھول دیا

70 سال تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ کی 10 چیزیں جو دنیا کے کسی دوسرے حکمران کو نصیب نہیں ہوئیں،ناقابل یقین تفصیلات

70 سال تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ کی 10 چیزیں جو دنیا کے کسی دوسرے حکمران کو نصیب نہیں ہوئیں،ناقابل یقین تفصیلات

آڈیو لیکس معاملے کے حوالے سےوزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اہم پیشرفت

آڈیو لیکس معاملے کے حوالے سےوزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اہم پیشرفت