07:26 am
نواز شریف کی جانب سے مولانا کے مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان

نواز شریف کی جانب سے مولانا کے مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان

07:26 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کو نیب نے آج چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کر لیا۔ نواز شریف کی چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتاری کے بعد ریمانڈ کے حصول کے لیے فوری طور پر احتساب عدالت پہنچایا گیا ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ احتساب عدالت لاہور کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ سیکریٹریٹ چوک لاہورپرپولیس اور مسلم لیگ ن کےکارکنان آمنےسامنے بھی آئے ،
پولیس نے مسلم لیگ ن کے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم دھرنے کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نےالیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سےاستعفےدینے کا کہا تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو خط لکھا ہے سب کچھ لکھ کر بھیجا ہے۔ احتجاج کرنے کا کہا لیکن ان کی بات کو رد کرناغلط تھا ۔