12:41 pm
وزیراعظم پاکستان کو غیر ملکی دوروں میں سکیورٹی بڑھانے کا مشورہ دے دیا گیا

وزیراعظم پاکستان کو غیر ملکی دوروں میں سکیورٹی بڑھانے کا مشورہ دے دیا گیا

12:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اندرونی و بیرونی طاقتوں کا ہدف بن گئے۔ ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ میں یہ بار بار کہتا آ رہا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان اپنی سیکیورٹی بڑھائیں۔اور میں ابھی بھی اس بات پر قائم ہوں کہ عمران خان کو اپنی سیکیورٹی بڑھانی چاہئیے کیونکہ ان کی سیکیورٹی اس وقت بہت اہم ہے۔ لوگوں سے رابطوں والی بات سائیڈ پر رکھ کر عمران خان کو اپنی سیکیورٹی کا خیال رکھنا چاہئیے۔عمران خان کو بے شمار شخصیات سے خطرات ہیں۔اس میں اندرونی و بیرونی طاقتیں ملوث ہیں،ان سب کا اگر کوئی ایک ہدف ہے تو وہ عمران خان کی ذات کا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے
کہ عمران خان کو بھی اس بات کا علم ہے کہ مائنس ون کا فامولا چل رہا ہے۔ خیال رہے اس سے قبل بھی معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔ سینئیر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم عمران خان کو کہا ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی بڑھا لیں۔انہوں نے وزیراعظم کو یہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست ایک کڑوے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ عمران خان اپنی سیکیورٹی بڑھائیں۔اس کی وجہ افغانستان میں امن مذاکرات کا ختم ہونا ہے۔جیمز میٹس نے بھی کہا ہے کہ اس وقت پاکستان سے ہمارے خراب ترین تعلقات ہیں اور اعتماد کا فقدان ہے۔ خیال رہے کہ سابق آصف زرداری پرجان لیوا حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری پر دہشت گرد حملے کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں نے سابق صدر کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پر جان لیوا حملہ ہونے کا خدشہ ہے۔ سیکیورٹی ادروں نے عدالت پیشی پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد سکیورٹی پلان کو از سر نو ترتیب دینے کے لئے انتظامیہ کو ہدایات کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا