02:16 pm
 کیا سعودی ولی عہد واقعی عمران خان سے ناراض ہو گئے

کیا سعودی ولی عہد واقعی عمران خان سے ناراض ہو گئے

02:16 pm


اسلا ٓبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا واقعی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اقوام متحدہ کے دورے کے دوران  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے ناراض ہوگئے۔سننے میں آیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے عمران خان کو سعودی عرب کا وہ طیارہ واپس کرنے کا حکم دیا جس میں وہ امریکہ پہنچے تھے۔ یہ قابل ذکربات ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم عمران خان  نے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ وہ سعودی عرب سے کمرشل طیارے کے ذریعے امریکہ جانا چاہتے تھے 
لیکن محمد بن سلمان نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا-کیونکہ عمران سعودی عرب کے خاص مہمان ہیں اوراس لیے وہ سعودی عرب کے طیارے میں پروازکرکے امریکہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے محمد بن سلمان کے خصوصی جہاز کے ذریعے امریکہ کا دورہ کیا۔ وہ امریکی دورے سے واپس لوٹ رہے تھے کہ انہیں یہ اطلاع ملی کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ان کے جہاز کو درمیانی راستے سے امریکہ واپس جانا پڑے گا اورعمران دوبارہ اپنے کمرشیل طیارے سے واپس آگئے۔ انگریزی میگزین نے ایک حیرت انگیز دعویٰ کرتے ہوئے لکھاہے کہ طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی بلکہ ،محمد بن سلمان کی ناراضگی کے سبب عمران خان کوجہازلوٹانے کی ہدایت دی گئی تھیں۔ حکومتی ترجمان نے فرائیڈے ٹائمزکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے قطعی بے بنیاد قرار دیاہے۔ترجمان کا کہناہے کہ رسالہ نےعمران خان کے کامیاب دورے کو شکوک و شبہات میں لانے کی کوشش کی ہے۔اپنی رپورٹ میں فرائیڈے ٹائمزنےلکھاہےکہ عمران خان کے مداحوں کے مطابق عمران خان اقوام متحدہ سے جیت حاصل کرکے آرہے تھے۔مداحوں کی جانب سے مشورہ دیا گیاتھا جس تجارتی طیارے سے عمران واپس آرہے ہیں۔اس طیارے کو جدہ سے اسلام آباد آنے ایف ایف 17 تھنڈر طیاروں کی نگرانی میں لایا تاکہ عمران خان کی ہمت افزائی کی جاسکے۔ میگزین نے اپنی رپورٹ میں لکھا گیاہے کہ عمران خان کے حامیوں کو لگتا ہے کہ عمران نے کشمیر،اسلامو فوبیا جیسے تمام خاص امورپر اپنے منفرد انداز میں پاکستن کا موقف پیش کیاہے۔لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ عمران کی تقریر کے دوران ہال آدھا خالی تھا اورعمران خان نےیہ اعتراف کیاہے کہ پاکستان القاعدہ کے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے۔ بھارت پاکستان مذاکرات کی توقع پہلے ہی کم ہوگئی ہے ،پاکستان اوربھارت کے معاملے پرایک علاقائی مسئلہ بنایا گیا ہے۔ ‘ رپورٹ میں لکھا ‘اس سفر کے کچھ غیرمتوقع نتائج کی وجہ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نیویارک میں پاکستانی وزیراعظم کی سفارت کاری کے کچھ پہلوؤں سے اتنے ناراض ہو گئے کہ انہوں نے اپنے نجی طیارے کو واپس بلا کر اورپاکستانی وفد کو بے دخل کرکے وزیراعظم عمران خان کی سرزنش کی۔ امکان ظاہرکیاجارہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ترکی اورملائیشیا کے ساتھ مل کرمشترکہ اسلامی چینل شروع کرنے کے لیے اعلان سے بھی ناراض ہوگئے ہیں۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ یہ بے بیناد خبرہے، ترجمان نے کہا کہ “سعودی ولی عہد شہزادہ کے طیارے کو کینیڈا سے واپس امریکہ بھیجنے کی کال کی خبرناقابل فہم ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے حکمرانوں کے مابین تعلقات بہترہیں۔ رپورٹ میں وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکہ کوناکام بتانے کی سازش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا