02:48 pm
عمران خان کی حکومت ناکام،آئندہ دنوں میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ مشکل ہو جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی جاوید چوہدری نے اپنے کالم "بس مولانا کو روکیں" میں حکومت کی کئی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔جس میں مہنگائی اور دیگر مسائل شامل ہیں۔جاوید چوہدری پنجاب میں خراب حالات کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں سردیاں شروع ہو چکی ہیں۔شاہد خاقان عباسی اور اقبال زیڈ احمد نیب کی حراست میں ہیں،حسین داوؤ کو بھی نوٹس مل چکا ہے۔
چنانچہ ملک میں کسی بھی وقت ایل این جی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔سردیوں میں گیس غائب ہو جائے گی اور یوں ملک 2012ء میں واپس چلا جائے گا جب لوگ کچا آٹا لے کر سڑکوں پر نکل کھڑے ہوتے تھے۔حکومت مسلسل دعویٰ کر رہی ہے کہ ہم اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں،حکومت کا یہ دعویٰ درست ہے۔ عمران خان کو واقعی اسٹیبلشمنٹ کی بے انتہا سپورٹ حاصل ہے لیکن کیا یہ سپورٹ مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔میرا خیال ہے کہ نہیں،یہ تعاون وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مشکل ہوتا چلا جائے گا۔نومبر کے بعد حکومت کے لیے سپورٹ مزید مشکل بلکہ نا ممکن ہوتی چلے گی،قوم ملک کی دونوں جماعتوں کی قیادت کو کرپٹ سمجھتی تھی لیکن عمران خان کی غلطیاں انہیں بے گناہ ثابت کرتی جا رہی ہیں۔ عوام کو یہ سچے اور ایمان دکھائی دے رہے ہیں۔بس عدالت کی مہر باقی ہے اوریہ مہر کسی بھی وقت لگ جائے گی،آپ آئندہ ہفتوں میں ان لوگوں کو ایک ایک کر کے جیل سے باہر آتا دیکھیں گے۔حکومت اس محاذ پر بھی پسپا ہو جائے گی،لہذا ہم تاریخ کے جوہڑ میں جا گریں گے۔ہم نے 1971ء میں ایک فاش غلطی کی تھی،شیخ مجیب الرحمن نے آزادانہ الیکشن کی اکثریت حاصل کر لی تھی۔حکومت بنانا اس کا حق تھا۔ ہم نے اسے یہ حق نہ دے کر ملک توڑ دیا،ہم آج اس حکومت کو بچا کر 1971ء سے بھی بڑی غلطی کریں گے۔یہ لوگ بنیادوں کے ساتھ بیٹھے رہے ہیں۔یہ جاتے جاتے اپنے ستونوں کو بھی ساتھ لے کر جائیں گے۔اور مجھے نہیں لگتا کہ اسٹیبلشمنٹ مستقبل میں حکومت کا ستون بننا پسند کرے گی۔

تازہ ترین خبریں

2018 میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا ،8 ویں ترمیم کے خلاف سازش بہت دیر سے جاری ہے  ۔ بلاول بھٹو 

ضمنی الیکشن سندھ ،عمر کوٹ کے غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  جی ڈی اے کے امیدوار آگے ۔  

ریسکیو 1122 بٹگرام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، علامہ عطا دیشانی کا مطالبہ 

پاکستان ڈیموکریٹک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ، ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے حوالے سے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے

پی ڈی ایم فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلہ چاہتی ہے ۔ نیر بخاری 

عمران نیازی نے این آر او لے کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیں۔  مولانا فضل الرحمان

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ۔۔۔ شام میں جہادیوں کو پیسے بھیجنے والےدہشت گرد گرفتار 

فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کرپٹ ترین جماعت ثابت ہوگی ۔فیصل کریم کنڈی 

کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے مگر احتجاج میں مدرسے کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا ۔ شیخ رشید 

ہم چاہتے ہیں کہ غیر جمہوری قوتوں کا عمل دخل سیاست میں نہ ہو،تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ۔ مریم نواز 

دسمبر 2000 میں نواز شریف پرویز مشرف سے ڈیل کرکے سعودی عرب چلے گئے۔ شہزاد اکبر 

براڈشیٹ کیس کے حقائق تہلکہ خیز ہیں،فواد چوہدری

کیپٹن (ر)صفدر کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

سپریم کورٹ : پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور