01:12 pm
26اکتوبرکومولاناکےجسم میں تبدیلیا ں واقع ہونے پرطبیعت ناسازہوجائیگی

26اکتوبرکومولاناکےجسم میں تبدیلیا ں واقع ہونے پرطبیعت ناسازہوجائیگی

01:12 pm

لاہور(ویب ڈیسک )مفتی عبدالقوی نے مولانافضل الرحمٰن کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ مولانا27اکتوبرکوپاکستان میں نہیں ہوں گے بلکہ طبی بنیادوںپربیرون ملک چلےجائیں گے۔لاہورپریس کلب میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہاکہ ناموس رسالت کے نام پرچندہ مانگنے سے بخارآتااوردل کادورہ بھی پڑتاہے جس کی وجہ سے 26اکتوبرکومولاناکےجسم میں تبدیلیا ں واقع ہونے پرطبیعت ناسازہوجائیگی اوروہ وطن بدرہوجائیں گے ،مفتی عبدالقوی نے مولانافضل الرحمٰن کوپانچ دن الٹی میٹم دیاہے
کہ وہ آصف علی زرداری ،شہباز شریف ،مریم نواز ،اچکزئی کوجاکربتائیں کہ حضرت محمدؐ کوآخری نبی ؐ ماننے والاعمران خان پوری دنیامیں تحفظ نبوت کاکیس لڑ رہاہے ،اگرمولانافضل الرحمٰن نے ایسانہ کیاتو5دن بعدعلماء بڑی تعدادمیں ان کے خلاف کھڑے ہوجائیں گے،انہوں نے کہاکہ ذردعمامہ پہن کرمولانافضل الرحمٰن تحفظ ناموس رسالت کے نام پربھیک مانگ رہے ہیں ہم امت مسلمہ کی اصل نمائندگی کررہے ہیں جب کہ وہ غریب عوام سے چندہ مانگ کرنہ صرف شرمندگی کاباعث بن رہے ہیںبلکہ زردمال کی طرح ان کاچہرہ بھی ذردہوچکاہے ،زردمال والے نظریاتی بنیں نفریاتی نہیں ،مولاناعوام میں نحوست پھیلارہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں