03:19 pm
پاکستان نے ماضی میں چین کی مدد کی ہے ، اب جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں بیٹھے گا

پاکستان نے ماضی میں چین کی مدد کی ہے ، اب جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں بیٹھے گا

03:19 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کروائی، وزیراعظم نے چینی صدر کوآگاہ کیا کہ کشمیرپرظلم ہوگا تو پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا، کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، چینی صدر نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں بیٹھے گا، چین پاکستان کی ہر شعبے میں مدد کرے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا
کہ چینی صدر نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں چین کی مدد کی ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ پاکستان میں سول اور فوجی قیادت ملکر کام کررہی ہے جو اچھی بات ہے۔ چین پاکستان کی ہر شعبے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دورہ چین میں تین نکاتی ایجنڈا تھا۔ ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر ، سی پیک اور دفاعی تعاون شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے بھارت سے قبل وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کو چین آنے کی دعوت دی۔ چینی صدر نے کہا کہ ہم پاکستانی معیشت کو پھلتے پھولتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔ جبکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ پاکستان کی خودمختاری کیلئے چین تعاون جاری رکھے گا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چین کو پاکستان میں صنعتیں منتقل کرنے کا کہا۔ چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نے چینی صدر کو کہا کہ مودی کو حالات سے آگاہ کریں۔ کشمیر پر ظلم ہوگا تو پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا۔ کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔ جب ضرورت پڑی پورے وسائل استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ابھی تک بھارت کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔