05:40 pm
حافظ آباد ، لیڈی ٹیچر ز کا مبینہ طور پر آٹھویں کلاس کی طالبہ پر مبینہ تشدد

حافظ آباد ، لیڈی ٹیچر ز کا مبینہ طور پر آٹھویں کلاس کی طالبہ پر مبینہ تشدد

05:40 pm

حافظ آباد ( آن لائن )سینٹر آف ایکسی لینس ہایئر سیکنڈری سکول نمبر1حافظ آباد کی لیڈی ٹیچر ز کا مبینہ طور پر آٹھویں کلاس کی طالبہ پر مبینہ تشدد۔ لیڈی معلمات ایک ہفتہ تک کلاس کے سامنے طالبہ کو مرغا بناتی رہیں جس سے طالبہ ڈیپریشن کا شکار ہوگئی۔ قلعہ رامکو ر حافظ آبادکے رہائشی وقاص احمد ولد محمد حلیم ارائیں نے اعلی حکام کو تحریری درخواستیں ارسال کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسکی چچازاد بہن ماہین المصطفیٰ سینٹر آف ایکسی لینس ہایئر سیکنڈری سکول نمبر1حافظ آبادمیں آٹھویں کلاس کی طالبہ ہے۔ سکول کی ایک ٹیچر مریم وجیہی جو کہ ہیڈ آف کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ ہے اس نے طالبہ ماہین المصطفیٰ پر جھوٹ کا الزام لگا کر تشددکیا
اور بعدازاں انگلش ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ربیعہ حیات بچی کو ساری کلاس کے سامنے ایک ہفتہ تک مرغا بناتی رہی اور اسے سکول سے نکالنے کی دھمکی دیتی رہی جس سے بچی ڈیپریشن میں مبتلا ہوگئی وقاص احمد نے اعلی حکام سے طالبہ پر تشدد کرنے والی لیڈی ٹیچر ز کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سکول ذرائع نے الزام کی تردید کی ہے۔