01:20 pm
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کاشاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کو ہنگامی خط ارسال

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کاشاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کو ہنگامی خط ارسال

01:20 pm

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہزاروں پاکستانی تیار ہیں ۔۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کاشاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کو ہنگامی خط ارسال ۔۔۔کشمیر پر بھارت پر بھارتی تسلط کو آج کئی روز ہو چکے ہیں تاہم اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہنگامی خط ارسال کیا جس میں انہوں نے کشمیر میں معصوم جانوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہنگامی خط ارسال کیا ہے۔
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے خط اقوام متحدہ کے نمائندے اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان کو بھی بھجوایا ارسال کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر سے لائن آف کنٹرول پار کرنے کے لیے لانگ مارچ کا معاملہ تشویشناک ہوگیا۔ہزاروں کشمیری ایل او سی پار کرنا چاہتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے محصور بھائی بہنوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا کہ کشمیر میں کرفیو اور تالہ بندی ہے، مواصلاتی نظام بند ہے اور 13 ہزار نوجوان پابند سلاسل ہیں، آزاد کشمیر حکومت ایل او سی پار کرنے کی خواہشمند عوام کے شدید دباؤ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو ایل او سی سے 6 کلو میٹر کے فاصلے پر روکا گیا، لانگ مارچ ختم کرنے کے لیے مسلسل درخواستیں کی گئیں۔ لانگ مارچ کے شرکا جان کی پرواہ کیے بغیر ایل او سی پار کرنا چاہتے ہیں۔ شرکا سرینگر شاہراہ چکوٹھی پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ منتظمین سلامتی کونسل رکن ممالک کے سفرا اور اقوام متحدہ نمائندوں سے ملنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے خط میں اپیل کی کہ کشمیر میں معصوم جانوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائیں۔ اقوام متحدہ نمائندوں، چین، امریکا، روس و دیگر سفرا کو چکوٹھی کا دورہ کروایا جائے۔


تازہ ترین خبریں

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

عظمیٰ بخاری کوبڑا جھٹکا ، عظمیٰ کاردار کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

عظمیٰ بخاری کوبڑا جھٹکا ، عظمیٰ کاردار کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان برہم، الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھادیا

شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان برہم، الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھادیا

شیخ رشید تھانہ سیکرٹریٹ منتقل، گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنےآگیا

شیخ رشید تھانہ سیکرٹریٹ منتقل، گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنےآگیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت ردعمل سامنے آگیا