10:17 pm
نواز شریف نے شہباز شریف سے ملنے سے انکار کر دیا ، وجہ بھی سامنے آگئی

نواز شریف نے شہباز شریف سے ملنے سے انکار کر دیا ، وجہ بھی سامنے آگئی

10:17 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف نے شہباز شریف سے ملنے سے انکار کر دیا ، وجہ بھی سامنے آگئی ۔۔۔ سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف سے جیل میں ملنے سے انکارکردیا ، شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اگر دھرنا ناکام ہوا تو حکومت کو نئی زندگی مل جائے گی، ن لیگ جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکرائی ان کو نقصان ہوا،اب دونوں میں اختلافات کی بات ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے ن لیگ کے اجلاسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کی لگائی ہوئی
آگ نے ن لیگ کو بالآخر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی سوچ میں بڑا فرق ہے،شہبازشریف نوازشریف کے نہیں بلکہ آصف زرداری کے بھائی ہیں۔کیونکہ ان دونوں کی سوچ ایک جیسی ہے جبکہ نوازاور شہباز کی سوچ میں بڑ افرق ہے۔دونوں کی سیاست بھی مختلف رہی ہے۔ شہبازشریف ہمیشہ سمجھوتہ پسند کرتے ہیں جبکہ نوازشریف نے ہمیشہ اپنے پیروں پر خود کلہاڑی ماری ہے، بعض اوقات کلہاڑی دور پڑی ہوتی ہے اور وہ خود جاکر کک ماردیتے ہیں، رہی سہی کسر مریم اور ان کی ٹیم نے پوری کردی۔ جب تک شہبازشریف کے مشورے مانتے رہے حکومت میں رہے،اور سکھی بھی رہے،اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ شہبازشریف نے نوازشریف کو ہمیشہ سنجیدہ مشورہ دیا کہ لڑائی اور جارحانہ سیاست نہ کریں، اداروں کا احترام کریں۔ لیکن نوازشریف کی عزت پر حرف آتا ہے۔لیکن مسائل تب سے شروع ہوئے جب سے نوازشریف نے مریم اور اپنے داماد کی ماننی شروع کی۔جبکہ مریم نوازشریف نے خود کو کلثوم نوازکا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے۔ کلثوم نوازتو بڑی نیک خاتون تھیں۔ذی شعور تھیں اور فیملی کو بھی اکٹھا رکھا ہوا تھا۔جب تک وہ تقریریں لکھتی تھیں تو میاں صاحب کی پالیسی بڑی متوازن ہوتی تھی۔ نوازشریف نے مولانا کی حمایت کا اعلان بھی کردیا ہے۔نوازشریف نے شہبازشریف کو جیل میں ملنے سے انکارکردیا ہے۔اب دونوں میں اختلافات کی بات ڈھکی چھپی نہیں، ایک جانب شہبازشریف کہتے کہ میں فیصلوں سے اختلاف کرسکتا ہوں لیکن فیصلے کا اختیار نوازشریف کو ہے۔شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اگر دھرنا ناکام ہوا تو حکومت کو نئی زندگی مل جائے گی، ن لیگ جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکرائی ان کو نقصان ہوا۔

تازہ ترین خبریں

 میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کئے اور نا ہی اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔ مریم نواز 

 میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کئے اور نا ہی اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔ مریم نواز 

حکومت کا گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں اطفال باہم معذوری کے لیے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا عہد: شفقت محمود

حکومت کا گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں اطفال باہم معذوری کے لیے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا عہد: شفقت محمود

 تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

 پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد کے علاقے غور ی ٹائون میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

اسلام آباد کے علاقے غور ی ٹائون میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

نواب شاہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کےلئے آپریشن کا آغاز

نواب شاہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کےلئے آپریشن کا آغاز

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے  فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

 آزادکشمیر الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کی نماز جناز ادا کردی گئی 

 آزادکشمیر الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کی نماز جناز ادا کردی گئی 

کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 4 افراد زخمی

کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 4 افراد زخمی

موسم گرما کی چھٹیاں ْْْ۔۔۔ بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس طلب 

موسم گرما کی چھٹیاں ْْْ۔۔۔ بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس طلب