06:15 pm
عمران خان کی حمایت کرو،تحریک انصاف میں شامل ہونیکی دعوت نہیں دے رہا

عمران خان کی حمایت کرو،تحریک انصاف میں شامل ہونیکی دعوت نہیں دے رہا

06:15 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مولاناطارق جمیل نے آسٹریلوی شہرمیلبورن میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملکوں کے عوام ٹیکس نہیں دیتے اورکہتے ہیں کہ ہیراپھیری ہے۔حکومت کے کارندے کھاجاتے ہیںکچھ راستے میں ادھرادھرہوجاتاہے۔تھوڑابہت لگ بھی جاتاہےتووہاں تولوگ اس لیے ٹیکس نہیں دیتےعمران خان کے لیے دعاکرواللہ نے ہمیں ایک اچھارہبردیاہےایک اچھالیڈردیاہے ۔تبدیلی تواللہ لاتاہے لیکن یہ کوشش توکررہاہے
یہ میراکوئی سیاسی بیان نہیں ہے اورنہ ہی میں آپ لوگوں کوپی ٹی آئی میں داخل ہونے کی دعوت دے رہاہوںمیں اس کے نظریے کی دعوت دے رہاہوںکیسے اس کے نظریئے کی حمایت کرو، سچ بولو،دھوکانہ دو،فراڈ نہ کرو،زنانہ کرو،شراب نہ پیواورنہ ہی بیچو،ڈرگ مافیانہ بنورزق حلال کمائو،رزق حلال کماکراگرآپ مرگئے توآپ کی اولادیں آپ کے نام کاجھنڈابلندرکھیں گی۔ہماری برادری میں ایک شخص نے حرام راستے سے کروڑوں بنائےاس کاساٹھ سال کی عمرمیں اچانک انتقال ہوگیاوہ کہاکرتاتھاکہ میں آج مرجائوں تومیرے بچوں کوکسی کی پرواہ نہیںیہ بات میں نے اپنےکانوں سے سنی جب وہ مرگیاتوایک دن اس کابیٹاکہہ رہاتھاکہ کاش ہماراوالدحرام نہ کماتاتوکوئی خوشی کادن ہم بھی دیکھ لیتے۔