11:17 pm
حکومت نے صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا

11:17 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے قانونی اصلاحات صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم نے صدارتی آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی، 8نے قوانین کی منظوری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوادی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مختلف قانونی اصلاحات کیلئے صدارتی آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی۔وزارت قانون و انصا ف نے آرڈیننس تیار کرلیے ہیں۔وزرات قانون نے 6 نئے آرڈیننس کی منظوری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے
۔تمام آرڈیننس کی تفصیلات پیر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ان آرڈیننس میں دیوانی معاملات میں اصلاحات کیلئے آرڈیننس لایا جائے گا۔آرڈیننس کے ذریعے لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی قائم کی جائے گی۔خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کیلئے آرڈیننس لایا جائے گا۔سپریئرکورٹس آرڈربل 2019ء بھی نئے قوانین میں شامل ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کامیاب جوان یوتھ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ہو گا،نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہو گی،نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔ہفتہ کو وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈارنے اہم ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے 17 اکتوبر کو پروگرام کے افتتاح کا فیصلہ کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کامیاب جوان یوتھ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ہو گا،نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ منصوبے سے لاکھوں نوجوان براہ راست مستفید ہو سکیں گے،وزیراعظم کی مشاورت سے لانچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ منصوبہ نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا

سینیٹ میں کلبھوشن یادو کو اپیل کا حق دینے سے متعلق عالمی عدالت کا بل سینیٹ میںپیش

سینیٹ میں کلبھوشن یادو کو اپیل کا حق دینے سے متعلق عالمی عدالت کا بل سینیٹ میںپیش