11:18 pm
کرپشن کیس میں گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل سے نکالنا تو ایک بہانا تھا

کرپشن کیس میں گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل سے نکالنا تو ایک بہانا تھا

11:18 pm

لاہور (نیوز ڈیسک)کرپشن کیس میں گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل سے نکالنا تو ایک بہانا تھا، نواز شریف کو نیب آفس کیوں منتقل کیا گیا، اصل کہانی سامنے آگئی۔۔۔ معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل سے باہر مذاکرات کے لیے لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نواز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت پیش کیا گیا۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینئرصحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا
کہ نیب آفس میں پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں جس کے لیے نواز شریرف کو جیل سے نکال کر نیب آفس لایا گیا۔نواز شریف اور نیب کے درمیان مذاکرات ہوئے یا نہیں اس متعلق صحافی نے کچھ نہیں بتایا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کیا‘نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو چوہدری شوگر مل کیس میں کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کر کے احتساب عدالت میں پیش کیا۔پراسکیوٹر نے نواز شریف کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی. نیب پراسیکوٹر حافظ اسد اعوان نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف سے چودھری شوگر ملز کیس میں تفتیش کرنی ہے جس کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا. احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں 14روز کے لیے نیب کے حوالے کیا۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 25 اکتوبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔جب کہ نواز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ ۔جو الزامات لگائے ہیں وہ پڑھے ہیں۔میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ 1937ء سے 1971ء تک پیسہ کاروبار سے آیا۔میرے والد کاروباری آدمی تھے۔ہماری اسٹیل ملز تھیں۔اس وقت کی حکومت نے تمام ادارے قومیا لیے تھے تو ہماری ملز بھی قبضے میں گئیں۔بتائیں کرپشن کہاں ہوئی؟ میں وزیر بھی رہا اور تین بار وزیراعظم بھی رہا۔پانچ بار کی وزارت میں ایک پیسے کی بھی کرپشن دکھا دیں ،سیاست سے دستبردار ہو جاؤں گا۔ میں سیاست میں بہت بعد میں آیا اثاثے بہت پہلے کے ہیں۔نیب پرویز مشرف نے صرف میرے خلاف بنائی تھی۔یہ کالا قانون صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔مجھے کالا پانی،گوانتا موبے لے جانا چاہتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے۔یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ن لیگ گھبرا جائے گی تو ان کی بھول ہے۔نواز شریف نے موقف اختیار کیا کہ جو الزامات لگائے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 سال ہوگئے

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 سال ہوگئے

وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو ماہانہ کتنے ہزارروپے دینے کااعلان کردیا،قوم کےلیے خوشی کی خبرآگئی

وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو ماہانہ کتنے ہزارروپے دینے کااعلان کردیا،قوم کےلیے خوشی کی خبرآگئی

دنیش کارتک کی بابر اعظم سے متعلق بڑی پیش گوئی

دنیش کارتک کی بابر اعظم سے متعلق بڑی پیش گوئی

صحافی کے کس سوال پر عمران خان پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

صحافی کے کس سوال پر عمران خان پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

حکومت کا بائیک اور رکشہ والوں کے لیےبڑا فیصلہ

حکومت کا بائیک اور رکشہ والوں کے لیےبڑا فیصلہ

تالہ دیکھا تو بیٹے کو فون کیا جواب ملا جہاں جانا ہے چلے جائیں۔۔۔ اولڈ ایج ہومز میں موجود بزرگ ہمارے لیے سبق، اصل قصوروار کون؟

تالہ دیکھا تو بیٹے کو فون کیا جواب ملا جہاں جانا ہے چلے جائیں۔۔۔ اولڈ ایج ہومز میں موجود بزرگ ہمارے لیے سبق، اصل قصوروار کون؟

یہاں کے لوگ مگرمچھ کی پوجا کرتے تھے۔۔ دنیا کے قدیم ترین شہر اور ان سے جُڑی حیرت انگیز کہانیاں

یہاں کے لوگ مگرمچھ کی پوجا کرتے تھے۔۔ دنیا کے قدیم ترین شہر اور ان سے جُڑی حیرت انگیز کہانیاں

جب مر جاؤں گی تب ہم ساتھ جنت میں رہیں گے ۔۔ عمر شریف کی اہلیہ نے شوہر کو یاد کرتے ہوئے مداحوں کو بھی ان کی یاد دلا دی

جب مر جاؤں گی تب ہم ساتھ جنت میں رہیں گے ۔۔ عمر شریف کی اہلیہ نے شوہر کو یاد کرتے ہوئے مداحوں کو بھی ان کی یاد دلا دی

بادشاہ کی قبر پر کتبہ بھی نہیں لگایا جاتا۔۔ سعودی عرب میں قبریں کچی کیوں رکھی جاتی ہیں؟ جانیں اہم معلومات

بادشاہ کی قبر پر کتبہ بھی نہیں لگایا جاتا۔۔ سعودی عرب میں قبریں کچی کیوں رکھی جاتی ہیں؟ جانیں اہم معلومات

حکومت کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی،پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر بڑی سیاسی جماعت کااحتجاج کااعلان

حکومت کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی،پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر بڑی سیاسی جماعت کااحتجاج کااعلان

عمران خان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ، بڑی شرط رکھ دی

عمران خان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ، بڑی شرط رکھ دی

اسلام آباد میں تیز آندھی کیساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

اسلام آباد میں تیز آندھی کیساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

پٹرول مہنگا کرنا تو مجبوری تھی لیکن آٹا کیوں مہنگا کیا گیا؟ آپ نے تو کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنا تھا۔۔۔

پٹرول مہنگا کرنا تو مجبوری تھی لیکن آٹا کیوں مہنگا کیا گیا؟ آپ نے تو کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنا تھا۔۔۔

عوام کیلئے خوشخبری: حکومت نے حج اخراجات میں کمی کا اعلان کر دیا

عوام کیلئے خوشخبری: حکومت نے حج اخراجات میں کمی کا اعلان کر دیا