11:39 am
پاکستان کی معروف خاتون بیرون ملک لاپتہ ہو گئیں

پاکستان کی معروف خاتون بیرون ملک لاپتہ ہو گئیں

11:39 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف خاتون بیرون ملک لاپتہ ہو گئیں ۔۔۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لوگوں اکثر دیگر ممالک میں سفرکرتے رہتے ہیں۔دوسرے ممالک جا کر پرفارم کرنے سے نہ صرف ان کی اچھی کمائی کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ ممالک کے تعلقات بھی آپس میں اچھے ہوتے ہیں۔پاکستان سے بھی ماڈل و رقاص اکثر مغربی ممالک پرفارمنس کے لیے جاتے ہیں مگر ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان سے برطانیہ پرفارم کرنے کے لیے جانے والی ڈانسر وہاں جا کر غائب ہو گئی
ہو۔پاکستانی اداکارہ اور اسٹیج ڈانسر رابیکا سحر برطانیہ میں پراسرار طور پر ’لاپتہ‘ ہوگئیں۔اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی رابیکا شیخ لاہور میں رہائش پذیر ہیں اور گذشتہ ماہ انٹرٹینمنٹ ویزے پر برطانیہ گئی تھیں۔ جہاں انہیں مختلف شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔ رابیکا شیخ گذشتہ ماہ 8 ستمبر 2019 کو برطانیہ پہنچیں جس کے 5 دن بعد ہی اداکارہ نے برطانیہ میں پناہ کی درخواست دے دی تھی۔ اداکارہ نے پناہ کی درخواست کی وجہ ’غلامی اور انسانی اسمگلنگ‘ کو قرار دیا تھا۔اسٹیج اداکارہ کی جانب سے آخری بار لندن میں فن کا مظاہرہ کیاگیا تھا جس کے بعد انہیں مانچسٹر میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی تاہم انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بتادیا تھا کہ انہوں نے برطانیہ میں ہی رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب وہ پاکستان واپس نہیں جائیں گی۔ لندن میں ہونے والے اس پروگرام کے دوران امیگریشن آفیسر کی جانب سے تفتیش میں رابیکا نے ایونٹ منیجر پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اسے ’غلام‘ بنایا ہوا ہے۔تاہم اس موقعہ پر ان کی دیگر ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے اس طرح کی کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔اس حوالے سے رابیکا کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہاکہ برطانیہ میں آنے کے 5 دن بعد رابیکا کو اچانک کیا ہوا اور وہ کیوں ’غلام‘ بنائے جانے کے الزامات لگا رہی ہے،ایسالگتا ہے کہ کوئی رابیکا کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا