10:49 am
منی ٹریل دینے کا پابند نہیں ہوں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بیان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

منی ٹریل دینے کا پابند نہیں ہوں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بیان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

10:49 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس فائز عیسیٰ نے اہلخانہ کی ملکیتی جائیدادوں کی منی ٹریل دینے سے انکار کر دیا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اہلخانہ کی ملکیتی جائیدادوں کی منی ٹریل دینے کا پابند نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مری اہلیہ اور بچے میرے زیرِکفالت نہیں ہیں، مجھے اپنے
اہلخانہ کے مالی معاملات کے متعلق تفصیلات کا علم نہیں ہے جیسے میرے اہلخانہ میرے مالی معاملات کے متعلق نہیں جانتے اس لیے انہیں اہلیہ اور بچوں کے زیرملکیت جائیدادوں کی تفصیل سے آگاہ کرنے کا نہیں کہا جا سکتا ہے۔