04:10 pm
مولانا کے پاس سیٹ ایک بھی نہیں اور ملک کی بڑی سیاسی جماعتو ں کو اپنے پیچھے لگالیا

مولانا کے پاس سیٹ ایک بھی نہیں اور ملک کی بڑی سیاسی جماعتو ں کو اپنے پیچھے لگالیا

04:10 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادی مارچ سے خوفزدہ ہے اور نہ اسے کوئی خطرہ ہے البتہ تحریک چلانے کیلئے ایک دوسرے کا سہارا ڈھونڈے والی اپوزیشن جماعتیںاپنی ناکامی کی وجہ سے ضرور تذبذب کا شکارہے، خطوط کے ذریعے رابطوں اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں مرکزی رہنمائوں کی عدم شمولیت سے واضح ہے کہ (ن) لیگ میں دڑاڑیں پڑ چکی ہیں ،ملک کو مافیاز سے چھٹکارا مل رہا ہے
اور انشا اللہ انہیں دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوںاختر خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی دانائی کو سراہتا ہوں کہ انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو اپنے پیچھے لگا لیا ہے لیکن دونوں جماعتوں کے کارکنان پیچھے جانے کیلئے تیار نہیں ۔ جے یو آئی (ف) اور ان کا ساتھ دینے والی جماعتیں ابھی تک قوم کو یہ جواز نہیں بتا سکی ہیں کہ وہ کن مقاصد کیلئے وفاقی دارالحکومت پر ہلہ بولنے کی منصوبہ بندی اور تیاری کر رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان انتہائی جرات سے مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں اور حکومت بہت جلد ملک کو بھنور سے نکال لے گی ۔ مافیاز سے بھی چھٹکارا مل رہا ہے اور انشا اللہ انہیں دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ہمایوںاختر خان نے کہا کہ ملک کی قسمت کو کھوٹا کرنے کیلئے تدبیریں کرنے والے ناکام اور نا مراد رہیں گے اور ان کی منفی سر گرمیوں سے ان کی رہی سہی سیاست کابھی جنازہ نکل جائے گا۔ موجودہ حالات میں جب ملک کو اتحاداور یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کیلئے نفاق کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔سیاسی بیروزگاری کا دورانیہ طویل ہونے کی وجہ سے ان کی حالت قابل رحم ہے ۔ انہوں نے رہنمائوں کو یقین دہانی کرائی کہ حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل کے حوالے سے جلد متعلقہ محکموں کے ذمہ داران سے ملاقات کی جائے گی ۔

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا