06:24 pm
آزادی مارچ کےپیچھےفضل الرحمان نہیں ہیں، صابر شاکر

آزادی مارچ کےپیچھےفضل الرحمان نہیں ہیں، صابر شاکر

06:24 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اورتجزیہ کار صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ آزادی مارچ کے پیچھے درحقیقت میاں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن)کارفرما ہے۔اپنے ایک بیان میں صابر شاکر کاکہنا ہے کہ آزادی مارچ مولانافضل الرحمان کا اپنا نہیں ہے۔ یہ میاں نوازشریف اور فضل الرحمان کا مشترکہ منصوبہ ہے جو کئی ہفتے پہلے کی گئی ملاقات میں مل کر بنایا گیا ۔ اس میں پیپلزپارٹی شامل نہیں ہے ۔ خود کیپٹن (ر)صفدر کہہ چکے ہیں کہ یہ ووٹ کو عزت دو کا پارٹ ٹو ہے۔
تو پھر وہ نعرہ تو مسلم لیگ (ن) کا نعرہ تھا جو میاں نوازشریف کی نا اہلی اور گرفتاری کے دنوں سے شروع کیا گیا۔ صابر شاکر نے خوفناک انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت اس مارچ کا مقصد حکومت کو ہٹانا نہیں ہےبلکہ ایسے حالات پیدا کرنا ہے کہ فوج اور عوام آمنے سامنے ہوجائیں اور مارشل لا لگ جائے۔