06:26 pm
مریم نواز نے جیل میں ملاقات کے دوران والد سے اونچی آواز میں بات کی تھی، عارف حمید بھٹی

مریم نواز نے جیل میں ملاقات کے دوران والد سے اونچی آواز میں بات کی تھی، عارف حمید بھٹی

06:26 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں ملاقات کے دوران مریم نوازنے اپنے والد نوازشریف سے انتہائی اونچی آواز میں بات کی تھی۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ مریم نوازایک دن اپنے والد نوازشریف سے جیل میں ملنے آئیں تو اتنی اونچی آواز میں بات کی کہ وہاںپرسب لوگ جمع ہو گئے۔مریم نوازنے کچھ اس قسم کے الفاظ کہے تھے کہ والدہ کہہ کر گئی تھیں کہ پارٹی کے سربراہ یا تو میاں نوازشریف ہوں گے یا پھر مریم نواز ہوں گی۔ شہباز شریف نہیں ہوں گے۔عارف بھٹی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شہبازشریف نے اپنے بھائی سے یہ تک کہا کہ ایسے کاموں کا ایسا ہی نتیجہ نکلتا ہے۔