06:53 am
فرسٹ ایئر میں کم نمبر آنے پر طالب علم نے خودکشی کرلی

فرسٹ ایئر میں کم نمبر آنے پر طالب علم نے خودکشی کرلی

06:53 am

بھکر(نیوز ڈیسک ) فرسٹ ایئر میں کم نمبر آنے پر بھکر کے طالب علم نے خود کشی کرلی، نوجوان نے ماں باپ کے نام خط بھی لکھا کہ اس نے بہت کوشش کی لیکن کم نمبر آنے پر شرمندہ ہے۔
گزشتہ روز زاہد کا بیگ، جوتے اور خط تھل کینال کے کنارے ملا۔ خط میں والدین سے کم نمبر لانے پر معافی بھی مانگی۔مقامی افراد نے ہیڈ فردوس پر لاش دیکھ کر اطلاع دی، نوجوان نواحی چک 215 ٹی ڈی اے کا رہائشی تھا۔