12:19 pm
دورہ ایران سے وطن واپس پہنچتے ہی عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا

دورہ ایران سے وطن واپس پہنچتے ہی عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا

12:19 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز عمران خان ایران کے دورے پر گئے جہاں انہوںنے خطے کی صورتحال پر ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ۔ اب تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عمران خان نے وطن واپس پہنچتے ہی وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ایک بجے ہو گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم دورہ چین اور ایران پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس کے دوران نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کا معاملہ، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کے ممبر کی تعیناتی کا معاملہ اور اسلام آباد بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی ایمپلائز سروس ریگولیشن 2019 کی منظوری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔اس کے علاوہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ایکٹ کے تحت بورڈ آف اتھارٹی کے ارکان کی تعیناتی بھی کی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں ریئل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کا جائزہ اور قانونی اصلاحات کے لیے آرڈیننسز کی منظوری دی جائے گی جبکہ ملک میں گندم کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں غیر قانونی تمباکو کی پیداوار اور سمگلنگ روکنے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔اس کے علاوہ اسلام آباد کے نئے ماسٹر پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ریسٹرکچرنگ پر بریفنگ بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ عوامی مفاد کے منصوبوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لے گی جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی پراپرٹیز کے ڈیٹا بینک پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ