06:43 pm
مارچ سے قبل مولانا نے کیا خوفناک بیان دیدیا

مارچ سے قبل مولانا نے کیا خوفناک بیان دیدیا

06:43 pm

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق شہباز شریف کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا جس میں نواز شریف نے کہا ہے کہ جامع پروگروام ترتیب دے کر آزادی مارچ کو کامیاب بنایا جائے۔ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کی قیادت میں لیگی وفد نے پشاور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور نواز شریف کا لکھا گیا خط مولانا فضل الرحمان تک پہنچا دیا۔ خط میں نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت دی ہے
کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے جامع پروگرام ترتیب دے کر اس کا باقاعدہ اعلان کریں، ذمہ داری باصلاحیت اور دلیر لوگوں کو دیں، لیگی رہنماؤں، کارکنوں اور ساتھیوں کے نام میرا پیغام ہے کہ اس احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنائیں نواز شریف نے لکھا کہ بات اگر قومی غیرت، جمہوریت کی بقا، خود داری اور عزت نفس تک آ پہنچے تو جرأت اور بہادری کے ساتھ اس کے دفاع میں اٹھ کھڑے ہوں، یہ کھڑے ہونے کا وقت ہے، ہر مصلحت کو ایک طرف رکھ کر اپنا حق منوانے کا وقت ہے، عزت بحال کرنے کا وقت ہے۔’ اکبر نے سنا ہے اہل غیرت سے، یہی جینا اگر ذلت سے ہو تو مرنا اچھا’۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے مولانا کو نواز شریف کا خط پہنچایا ہے، نواز شریف نے اظہار کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے مستعفی ہونے کی تجویز ماننی چاہیے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے معاملے پر اسلامی ممالک کا اجلاس بھی نہیں بلا سکے اور وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے خارجہ پالیسی کا استعمال نہیں کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی اثاثہ آج کمزور نظر آتا ہے، حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو بیچا ہے جب کہ ملک کے اندر کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، حکومت سے نجات کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایٹمی اثاثے کو خطرہ ہے، مغربی دنیا چاہتی ہے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کیا جائے، حکومت کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ ہمیں دھمکیوں اور نیب کے ذریعے ڈرایا جاتا ہے، ملین مارچ کے حوالے سے ایک سال قوم کو بیدار کیا ہے، 27 اکتوبر کو کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی منائیں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے وہ استعفی دے کر گھر چلی جائے ورنہ ہم نے چلتا کر دینا ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے، سیاسی جماعتوں کی تجاویز سامنے آ رہی ہیں، جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

 پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

بیورو کریٹ اچھی طرح کام کریں ملک جنت بن سکتا ہے،احسن اقبال

بیورو کریٹ اچھی طرح کام کریں ملک جنت بن سکتا ہے،احسن اقبال

 ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی