08:05 pm
 آرٹیکل 256کی خلاف ورزی ۔۔5سال قید کی سزا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے جمیعت علمائے اسلام (ف) کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے رضاکاروں نے آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پشاور میں ریہرسل کرتے ہوئے پارٹی قائدین کی حفاظت کا حلف اٹھایا۔ رضاکاروں نے آزادی مارچ میں نظم و نسق اور کی پابندی کا بھی حلف اٹھایا
۔یہ رضاکار خاکی رنگ کی وردی میں ملبوس تھے جن کی تصاویر اور ویڈیوز زبھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔صارفین نے جمعیت علمائے اسلام ف کے رضاکاروں کے یونیفارم کے رنگ کے چناؤ پر بھی تنقید کی ہے۔تاہم اس طرح سے وردری بنانا آرٹیکل 256کی خلاف ورزی بھی ہے جس کی سزا 5 سال قید ہے۔ اس آرٹیکل کے تحت ریاستی اداروں کے علاوہ کوئی بھی تنظیم یا شخص کوئی بھی یونیفارم فورس بنائے تو نیشنل ایکشن پلان کے مطابق جرم کا مرتکب قرار پائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے رضاکاروں کی خاکی وردی میں ملبوس تصاویر تو سوشل میڈیا پر وائرل تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کوئی ردِعمل سامنے آیا ۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کی تیاریوں اور ٹریننگ کی کئی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں ورکرز کو ٹریننگ اور پریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جے یو آئی (ف) کے کارکنان آزادی مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چبوترے پر کھڑے ہو کر تیاریوں اور ورکرز کی پریڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 