08:13 pm
فیصل واڈا کی وزارت میں 136ارب کی کرپشن کا انکشاف

فیصل واڈا کی وزارت میں 136ارب کی کرپشن کا انکشاف

08:13 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت آبی وسائل میں گزشتہ سال136ارب روپے کی کرپشن اور مالی بدعنوانی کے واقعات رونما ہوئے ہیں تاہم اربوں روپے لوٹنے والے کسی نوسرباز افسر کو نہ کوئی گرفتار کر رکھا ہے اور نہ کوئی پوچھ گچھ ہو رہی ہے، گزشتہ مالی سال میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور قومی فنڈز کی لوٹ مار بارے تجزیاتی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کئی گئی ہے تاکہ پارلیمنٹرین اس مبینہ کرپشن کا نوٹس لے سکیں۔ رپورٹ کے اقتباسات کے مطابق وزارت آبی وسائل کے کرپٹ افسران نے50منصوبوں میں من پسند ٹھیکہ داروں اور کمپنیوں کو34ارب 70کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کر رکھی ہے، جن کو اب غیر قانونی اقدام قرار دیا گیا ہے،
افسران نے من پسند کمپنیوں کو اربوں روپے کی ادائیگی کرتے وقت مجوزہ قواعد وضوابطہ کی خلاف ورزی کی تھی جبکہ افسران نے ذاتی مفادات کیلئے منصوبوں میں مبینہ13کروڑ روپے کے فنڈز لوٹ رکھے ہیں جبکہ وزارت کے اندر مالی نظم وضبط کی کمزوری کے باعث متعلقہ اعلیٰ افسران 22ارب45کروڑ روپے کی لوٹ مار کر رکھی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران نے15منصوبوں میں من پسند کمپنیوں کو مجموعی طور پر 7ارب 67کروڑ روپے کی زائد ادائیگی کی تھیں، جو کہ کمپنیوں سے تحقیقاتی اداروں کے حکم پر ریکوری کر لی گئی ہے لیکن ذمہ دار افسران کو کوئی سزا نہیں دی گئی ہے، عمران خان کے دور حکومت میں جنوری2018ءسے دسمبر2018تک کرپٹ افسران اور کمپنیوں سے1ارب 24کروڑ روپے کی ریکوری کئی گئی ہے جبکہ مکمل ریکوریاں 6ارب37کروڑ تھیں جو ہونا باقی ہے، رپورٹ کے مطابق کچھی کنال منصوبہ میں 1ارب 63کروڑ روپے کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی ہے، دادوڈیم کے نام سے43کروڑ کی کرپشن کئی گئی ہے جبکہ واپڈا کے حکام منصوبہ کی گاڑیاں نیلام کرنے کی بجائے خود استعمال کر رہے ہیں، اس حوالے سے وزارت آبی وسائل کے ترجمان مکمل خاموش ہیں جبکہ وفاقی وزیر فیصل واڈا نے بھی اپنی وزارت سے کرپشن ختم کرنے کی بجائے مکمل چپ سادھ لی ہے۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا