08:26 pm
نواز شریف کا شہباز شریف کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا

نواز شریف کا شہباز شریف کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا

08:26 pm

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق شہباز شریف کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا جس میں نواز شریف نے کہا ہے کہ جامع پروگروام ترتیب دے کر آزادی مارچ کو کامیاب بنایا جائے۔ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کی قیادت میں لیگی وفد نے پشاور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور نواز شریف کا لکھا گیا خط مولانا فضل الرحمان تک پہنچا دیا۔ خط میں نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے جامع پروگرام ترتیب دے کر اس کا باقاعدہ اعلان کریں، ذمہ داری باصلاحیت اور دلیر لوگوں کو دیں، لیگی رہنماؤں،
کارکنوں اور ساتھیوں کے نام میرا پیغام ہے کہ اس احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنائیں نواز شریف نے لکھا کہ بات اگر قومی غیرت، جمہوریت کی بقا، خود داری اور عزت نفس تک آ پہنچے تو جرأت اور بہادری کے ساتھ اس کے دفاع میں اٹھ کھڑے ہوں، یہ کھڑے ہونے کا وقت ہے، ہر مصلحت کو ایک طرف رکھ کر اپنا حق منوانے کا وقت ہے، عزت بحال کرنے کا وقت ہے۔’ اکبر نے سنا ہے اہل غیرت سے، یہی جینا اگر ذلت سے ہو تو مرنا اچھا’۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے مولانا کو نواز شریف کا خط پہنچایا ہے، نواز شریف نے اظہار کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے مستعفی ہونے کی تجویز ماننی چاہیے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے معاملے پر اسلامی ممالک کا اجلاس بھی نہیں بلا سکے اور وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے خارجہ پالیسی کا استعمال نہیں کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی اثاثہ آج کمزور نظر آتا ہے، حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو بیچا ہے جب کہ ملک کے اندر کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، حکومت سے نجات کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایٹمی اثاثے کو خطرہ ہے، مغربی دنیا چاہتی ہے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کیا جائے، حکومت کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ ہمیں دھمکیوں اور نیب کے ذریعے ڈرایا جاتا ہے، ملین مارچ کے حوالے سے ایک سال قوم کو بیدار کیا ہے، 27 اکتوبر کو کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی منائیں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے وہ استعفی دے کر گھر چلی جائے ورنہ ہم نے چلتا کر دینا ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے، سیاسی جماعتوں کی تجاویز سامنے آ رہی ہیں، جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا