11:09 pm
 جتنا حکومت ہمیں چلینج کرئے گی ہمارے حوصلے مزید مضبوط ہوں گے ،مولانا فضل الرحمان

جتنا حکومت ہمیں چلینج کرئے گی ہمارے حوصلے مزید مضبوط ہوں گے ،مولانا فضل الرحمان

11:09 pm

پشاور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جتنا حکومت ہمیں چلینج کرئے گی ہمارے حوصلے مزیدمضبوط ہوں گے ، ڈنڈوں کے بارے میں کوئی قانون ہو تو بتائے ، آج کوئی پستول چاقو تک نہیں تھا ۔مولانا فضل الرحمان نے بلور ہائوس میں اے این پی کے سینئر رہنماء غلام احمدبلور سے ملاقات کی۔میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ حاجی غلام بلور کے ساتھ بہت پرانا رشتہ ہے ، معلوم ہوا کے کہ میری کوئی خبر میڈیا پر نہیں چل رہی ، لگتا ہے پیمرا نے پابندی لگائی ہے ، صحافیوں کومخاطب کرتے ہوئے مولانا کاکہنا تھا کہ آپ سب میڈیا نمائندے ہیں ، اور دن رات ڈیوٹی کرتے ہیں ،
میں تمام میڈیا رپورٹرز کو آزادی مارچ کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہوں ، صحافی بھی اس مارچ کا حصہ بنیں ، اے این پی نے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ڈنڈوں کے بارے میں کوئی قانون ہو تو بتائے ، آج کوئی پستول چاقو تک نہیں تھا ، جتنا حکومت ہمیں چلینج کرئے گی ہمارے حوصلے مزید مظبوط ہوں گے ، اگر ہم میں سے کسی کو گرفتار کیا گیا تو پھر پلان بی پر عمل ہو گا ، ہمارا پلان بھی اس سے بھی زیادہ خطرناک ہو گا ، ہم مکمل پر امن ہیں ، ہمیں چھیڑنے کی کوشش نہ کی جائے ، حکومت ہماری ازباتوں کو سنجیدہ نہیں لے رہے تھے ، اب کیوں خاموش ہیں ۔ہمارا فیصلہ فیصلہ ہے ، اب مذاکرات کا وقت ختم ہو گیا ، پورے ملک کی پولیس اور فورسز کو ہم اتنا مصروف کر دیں گے کہ وہ توبہ کریں گے ،اس موقع پر غلام احمدبلور کاکہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے فیصلہ کر لیا ہے آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کریں گے۔؎

تازہ ترین خبریں

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے