01:37 pm
سلیم صافی نے عمران خان کے بارے میں کیا ٹویٹ کر دیا

سلیم صافی نے عمران خان کے بارے میں کیا ٹویٹ کر دیا

01:37 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے بطور ثالث اپنی میزبانی میں دونوں ممالک کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کی ہے جس کے بعد ایک طرف جہاں اقوام عالم پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے اور پاکستان کی اہمیت کو دنیا مان رہی ہے وہیں سینئر صحافی سلیم صافی نے ایک پشتو ٹپہ اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتہ نہیں کیوں جب سے وزیر اعظم ایران اور سعودی عرب کے مابین ثالثی کا کردار ادا کرنے میں لگے ہیں تب سے میرے ذہن سے یہ ٹپہ اتر ہی نہیں رہا ۔ اس ٹپے کا اردو ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’’
غربت اور بد حالی کی وجہ سے ماں ہر روز گائوں میں گھر گھر جا کر لسی کی بھیک مانگتی رہتی ہے جبکہ اس کا لا ابالی بیٹا سارادن راہ چلتے لوگوں کو اپنا مہمان بناتا رہتا ہے ‘‘ ۔ سلیم صافی کی جانب سے یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے بطور ثالث اپنی میزبانی میں دونوں ممالک کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کردی ہے۔ پاکستان خلیج فارس میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی اپنی حالیہ سفارت کاری کے دوران انھیں براہ راست مذاکرات پرآمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان نے تجویز دی ہے کہ وہ اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔دونوں مسلمان ممالک کے درمیان سفارتی کوششوں کے مرحلے میں شامل دو اعلی حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس آئی نے اتوار کے روز تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات کے دوران یہ تجویز پیش کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز اپنے ایک روزہ دورہ ایران کے درمیان ایرانی قیادت کو بتایا کہ پاکستان نہ فقط دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے تیار ہے بلکہ اس کی خواہش ہے کہ یہ براہ راست مذاکرات اسلام آباد میں اس کی میزبانی میں ہوں، وزیراعظم کی اس تجویز پرایرانی قیادت نے محتاط ردعمل کا اظہارکیا۔ حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان امن کوششوں کے سلسلے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آج ریاض میں ہونے والی ملاقات میں یہی تجویز ان کے سامنے بھی رکھیں گے۔ اعلی افسران کے مطابق پاکستان کی اس تجویزکا مقصد ایرانی اورسعودی حکام کے درمیان ایسے وقت میں روابط کے چینلزکھولنا ہے جب دونوں ممالک میں سعودی تیل تنصیبات میں ڈرون حملوں کے بعد کشیدگی کافی بڑھ چکی ہے۔ اعلی افسران نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا اسٹریٹجک اتحادی جب کہ ایران کا ہمسایہ ہے،اگر ان دونوں ممالک میں تصادم ہوتا ہے تو اس صورت میں ملک اور پورے خطے پر اس کے بہت برے اثرات مرتب ہوں گے، اگر سعودی عرب اورایران میں جنگ ہوتی ہے تو یہاں پاکستان میں حکومت کے لیے بہت ہی مشکل صورتحال پیدا ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 2000روپے تک پہنچ گیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 2000روپے تک پہنچ گیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا  بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بائولر نہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرنے حیران کن بات کہہ دی

وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بائولر نہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرنے حیران کن بات کہہ دی

فارن فنڈنگ کیس،قاسم سوری ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

فارن فنڈنگ کیس،قاسم سوری ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

این اے 245 ، جے یو آئی کا امیدوار کس کے حق میں دستبردارہوگیا،شہرقائد سے بڑی خبرآگئی

این اے 245 ، جے یو آئی کا امیدوار کس کے حق میں دستبردارہوگیا،شہرقائد سے بڑی خبرآگئی

کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟

کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی