03:53 pm
بھارت کے ساتھ تجارتی معاملات پر نظر ثانی کریں گے، مہاتیر محمد

بھارت کے ساتھ تجارتی معاملات پر نظر ثانی کریں گے، مہاتیر محمد

03:53 pm

لاہور (ویب ڈیسک) ملائیشیا کے وزیرِ اعظم مہاتیر محمد نے اشارہ دے دیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاملات پر نظر ثانی کریں گے۔ مہاتیر محمد کا یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے کہ بھارت ملائیشیا سے تجارت کو محدود کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ملائیشین میڈیا کے مطابق اتوار کو مہاتیر محمد نے کہا کہ ان کی حکومت بھارت کے ساتھ تجارت کے معاملات پر نظر رکھے گی۔ جس سے متعلق اطلاعات ہیں کہ اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں ملائیشین وزیرِ اعظم کے کشمیر سے متعلق بیان کے بعد بھارت ملائیشیا سے تجارت محدود کرنے پر غور کر رہا ہے۔ مہاتیر محمد نے کہا
کہ ان کی حکومت بھارت کے اقدامات اور اس سے ہونے والے اثرات کا بھی جائزہ لے گی۔ ان کے بقول بھارت اور ملائیشیا کے درمیان یک طرفہ تجارت نہیں بلکہ باہمی بنیادوں پر ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ملائیشیا کے حکومتی اور صنعتی ذرائع نے گزشتہ ہفتے انہیں بتایا تھا کہ نئی دہلی ملائیشیا سے ناریل کے تیل کی درآمد محدود کرنے کے ذرائع پر غور کر رہا ہے۔ ان کے بقول یہ اقدام مہاتیر محمد کی اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں کشمیر سے متعلق تقریر کے سلسلے میں اٹھایا جا رہا ہے جس میں ملائیشین وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر حملہ کر کے قبضہ کیا ہوا ہے۔ ملائیشیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے تجارتی پابندیوں سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی ہے۔ خیال رہے کہ بھارت ملائیشیا سے ناریل کے تیل کا سب سے بڑا درآمدی ملک ہے۔ رواں سال کے ابتدائی نو ماہ میں بھارت اب تک ملائیشیا سے 30 لاکھ 90 ہزار ٹن پام آئل درآمد کر چکا ہے۔ جب کہ ملائیشیا پیٹرولیم مصنوعات، گوشت اور لائیو اسٹاک، دھاتیں اور مختلف کیمیکل بھارت سے درآمد کرتا ہے۔ یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے مہاتیر محمد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور انہیں بھارتی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔ جس کے بعد بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 5 ستمبر کو روس میں اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمّد سے ملاقات کی تھی۔ جس میں انہوں نے کشمیر سے متعلق اقدامات پر بھی بات کی تھی۔ صرف ایک ماہ قبل ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔ بعد ازاں مہاتیر محمد نے 28 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ جمّوں و کشمیر پر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا اور قبضہ کر لیا گیا۔ انہوں نے جمّوں و کشمیر کو ایک علیحدہ ملک کہتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود اس ‘ملک’ پر حملہ کر کے قبضہ کیا گیا، ہوسکتا ہے اس اقدام کی کوئی وجوہات ہوں لیکن یہ تب بھی غلط ہے۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی