10:27 pm
صدر مملکت بیوروکریسی کے سست رویے پر نالاں

صدر مملکت بیوروکریسی کے سست رویے پر نالاں

10:27 pm

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے دفتر کی فائلوں کو آگے بڑھانے میں بیوروکریسی کے سست رویے پر شکوہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ایجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے تحت منعقد ’انجینئرنگ ایجوکیشن اینڈ پریکٹس‘ کانفرنس میں صدر مملکت نے کہا کہ ’میں بیوروکریسی کے رویہ سے بہت پریشان ہوں‘۔ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ ایک شخص نے پریزیڈنٹ ہاؤس میں فائل بھیجی لیکن 6 ماہ تک اسٹاف کو وہ فائل نہیں ملی اور جب ملی تو کہا گیا
کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن بھیجی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ’فائلوں کو بے مقصد ایک سے دوسرے دفتر گھمانا ہماری قابلیت بن چکی ہے‘۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زور دیا کہ ’دفتری امور بروقت ختم کرنے کی ضرورت ہے، فیصلے جلد لینے چاہیے‘۔واضح رہے کہ چند بیوروکریٹس نے وزیراعظم عمران خان سے شکایت کی تھی کہ انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ہراساں اور دھکمی آمیز رویے کا سامنا ہے جس کے باعث بیوروکریٹس دفتری فائلوں پر دستخط کرنے میں کتراتے ہیں۔بعدازاں بعض سینئر بیوروکریٹس کی شکایت پر حکومت نے نیب کو لگام دینے اور تاجربرادری اور بیوروکریسی کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوششیں کردی۔تاہم حکومت نے گزشتہ ہفتے سینیٹ میں بل متعارف کرایا جو نیب کے اختیارات کو محدود کرنے سے متعلق تھا۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پی ای سی کو ہدایت کی کہ وہ عالمی رحجان اور معاشرے کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے انجینئرنگ تعلیم کے فروغ کے لیے منصوبہ تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ تعلیم کی فراہمی کے ساتھ لوگوں کے مسائل کا بھی حل دریافت کریں اور ملکی انجینئرز کو عوامی بھلائی کے لیے اپنی خدمات پیش کرنی چاہیے‘۔تقریب میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ’میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کروں گا کہ وہ بزنس ٹائیکون کے بجائے ملک کے نوجوان سے ملیں‘۔چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ ’30 سیٹھ کے بجائے پوری قوم کا مفاد مدنظر رکھا جائے‘۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سال فارغ التحصیل ہونے والے ہزاروں طلبا و طالبات کو ملازمت فراہم نہیں کرسکتی اس لیے انجینئرنگ میں ملازمت سے متعلق رویہ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔پی ای سی کے چیئرمین انجینئر جاوید سلیم قریشی نے صدر مملکت کو مخاطب کرکے کہا کہ انجینئرز کو وزارت اور فیصلہ ساز اداروں میں ملازمت کو نہیں ملتی، ’گریجویٹ سی ایس ایس امتحان سیکنڈ ڈویڑن سے پاس کرکے گریڈ 21 کا سیکریٹری بن جاتا ہے جبکہ انجینئرز گریڈ 17 سے آگے نہیں بڑھ پاتے‘۔انہوں نے کہا کہ انجینئرز کو فیصلہ ساز اداروں میں فرائض انجام دینے کا موقع ملا تو وہ مادرملت کی قسمت بدل سکتے ہیں۔واضح رہے کہ نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 28 مارچ کو بیوروکریسی کا نیب سے گلہ مسترد کردیا تھا۔انہو نے کہا تھا کہ نیب حکومت کا ادارہ ہے، آپ جمہوریت کی خدمت کررہے ہیں ہم معاونت کررہے ہیں

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی