11:08 pm
مولانا کرائے پر دستیاب ہیں، آنے والے دنوں میں ان پر بہت بات ہوگی، فیصل واڈا

مولانا کرائے پر دستیاب ہیں، آنے والے دنوں میں ان پر بہت بات ہوگی، فیصل واڈا

11:08 pm

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ مولانا کرائے پر دستیاب ہیں اور ان پر آنے والے دنوں میں بھرپور بات ہو گی ،ڈیمز کیلئے فنڈ اس وقت کے چیف جسٹس نے بنایا تھا اوراس میں موجود تقریباً11ارب روپے کی رقم کی سرمایہ کاری کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا ،حکومت نے اسے ہاتھ تک نہیں لگایا ۔ آنے والے دنوں میں مسائل پر قابو پا لیا جائے گا ، آنکھوں کی بیماری میں مبتلا بچے کے علاج معالجے تمام اخراجات براشت کروں گا ،
والد نے علاج معالجے کیلئے اپنی جوورکشاپ فروخت کی اسے بھی خرید کر واپس دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے واپڈا ہسپتال میں آنکھوں کی بیماری میں مبتلابچے واجد علی کی عیادت اور ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فیصل واڈا نے کہا کہ میڈیا کے شکر گزار ہیں جو بچے کی بیماری کوسامنے لایا۔ہماری حکومت میں عام لوگ وی وی آئی پی ہیں ۔بچے کی بیماری میں غفلت ہوئی اور اب اس کا سٹیج چار کا کینسر ہے، بچے کو شوکت خانم میں داخل کرارہے ہیں ۔اڑھائی سال پہلے معلوم ہوجاتا تو بچے کا علاج آسان تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچے کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کروں گا ،والد ین کوعلاج معالجے کے دوران یہاں رہنے کے لئے رہائش دی جائے گی جبکہ ان کے دوسرے بچوں کو بھی یہاں لارہے ہیں تاکہ ان کا بھی چیک اپ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بچے کے والد کی مدد کرنی ہے تو خود بچے کے والد سے رابطہ کرے ،کسی بلائنڈاکائونٹ میں امداد ٹرانسفر نہ کی جائے ۔ انہوں نے اعلان کیا گیا کہ ایک فنڈ بناقائم کیا جائے گا جو کارخیر کے کاموں میں مستحقین کی امداد کرے گا۔ انہوں نے ڈیمز فنڈ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ فنڈ اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنایا تھا ۔ 10سے 11ارب روپے کے اکائونٹس کا اختیاربھی سپریم کورٹ کے پاس ہے او راس کی سرمایہ کاری کے حوالے سے فیصلہ بھی سپریم کورٹ نے کیا ہے ،حکومت نے ان فنڈز کو ہاتھ تک لگایا ،جب ہمیں ڈیمز کے لئے فنڈز کی ضرورت ہوگی توسپریم کورٹ سے اس کی دخواست کی جائے گی ۔ انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ سب کو اس کی وجوہات کا پتہ ہے لیکن آنے والے دنوںمیں مسائل پر قابو پا لیا جائے گا ۔ انہوں نے مولانافضل الرحمان کے مارچ اور دھرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’مولانا کرائے پر دستیاب ہیں ‘‘ لیکن آج اس حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا بلکہ آنے والے دنوں میں اس پر بھرپو ربات ہو گی ۔

تازہ ترین خبریں

میرجعفر اورمیرصادق ،وہ آپ کولوگوں کوسپون فیڈ کرناہے ،عمران خان کی ایک اورمبینہ آڈیو سامنے آگئی

میرجعفر اورمیرصادق ،وہ آپ کولوگوں کوسپون فیڈ کرناہے ،عمران خان کی ایک اورمبینہ آڈیو سامنے آگئی

والد مسجد میں جھاڑو خود دیتے اور ۔۔ مشہور بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کے والد مسجد میں کیوں رہتے ہیں؟

والد مسجد میں جھاڑو خود دیتے اور ۔۔ مشہور بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کے والد مسجد میں کیوں رہتے ہیں؟

پاکستان میں بنی دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم جہاں پہنچنے کے لیے بادلوں سے گزرنا پڑتا ہے٬ کارڈ پھنس جائے تو کیا ہوگا؟

پاکستان میں بنی دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم جہاں پہنچنے کے لیے بادلوں سے گزرنا پڑتا ہے٬ کارڈ پھنس جائے تو کیا ہوگا؟

بڑے یورپی ملک نےپاکستان کے لیے خزانے کامنہ کھول دیا،کتنی امداددینے کااعلان کردیا،بڑی خبرآگئی

بڑے یورپی ملک نےپاکستان کے لیے خزانے کامنہ کھول دیا،کتنی امداددینے کااعلان کردیا،بڑی خبرآگئی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

عمران خان کی ’مرغی پال سکیم‘دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں لیکن فی سیٹ  قیمت میں کتنا اضافہ کیاگیا؟ جانیں

عمران خان کی ’مرغی پال سکیم‘دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں لیکن فی سیٹ قیمت میں کتنا اضافہ کیاگیا؟ جانیں

علیحدگی کی خبروں کے بعد دپیکا اور رنویر نے بڑااقدام اٹھالیا

علیحدگی کی خبروں کے بعد دپیکا اور رنویر نے بڑااقدام اٹھالیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کیخلاف کیس کے اندراج کی اجازت دیدی گئی،نجی ٹی وی کادعویٰ

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کیخلاف کیس کے اندراج کی اجازت دیدی گئی،نجی ٹی وی کادعویٰ

78 سالہ بوڑھے کسان نے 18 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔۔ چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کی؟

78 سالہ بوڑھے کسان نے 18 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔۔ چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کی؟

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھ گئی،فی تولہ قیمت کہاں تک جاپہنچی ،جانیں گےتوپریشان ہوجائیں گے

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھ گئی،فی تولہ قیمت کہاں تک جاپہنچی ،جانیں گےتوپریشان ہوجائیں گے

میرا قد اتنا لمبا ہے کہ میں گاڑی میں بیٹھ بھی نہیں سکتا ۔۔ بڑے قد والے آدمی نے اپنی زندگی کی حیرت انگیز کہانی سنا دی

میرا قد اتنا لمبا ہے کہ میں گاڑی میں بیٹھ بھی نہیں سکتا ۔۔ بڑے قد والے آدمی نے اپنی زندگی کی حیرت انگیز کہانی سنا دی

آوازیں جوڑ کر آڈیوز بنائی جا رہی ہیں مگر ایسے کبھی بھی آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت نہیں کر سکتے ۔۔۔فواد چوہدری نے بڑا چیلنج کر دیا

آوازیں جوڑ کر آڈیوز بنائی جا رہی ہیں مگر ایسے کبھی بھی آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت نہیں کر سکتے ۔۔۔فواد چوہدری نے بڑا چیلنج کر دیا

میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ اس لیے کام کیا کیونکہ ۔۔ پاکستانی اداکار سہیل احمد نے بھارتی فلم میں کیوں کام کیا اور فلم کی کیا خاص بات ہے؟

میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ اس لیے کام کیا کیونکہ ۔۔ پاکستانی اداکار سہیل احمد نے بھارتی فلم میں کیوں کام کیا اور فلم کی کیا خاص بات ہے؟

بیٹا پڑھنے گیا لیکن پھر کبھی نہ لوٹا ۔۔ والدین کی دنیا اجڑ جانے کی افسوسناک کہانی جس میں وہ اپنے بیٹے سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے

بیٹا پڑھنے گیا لیکن پھر کبھی نہ لوٹا ۔۔ والدین کی دنیا اجڑ جانے کی افسوسناک کہانی جس میں وہ اپنے بیٹے سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے