12:22 pm
 حکومت کااحتجاج کو ڈی فیوز کرنے کے لیے ایک خلیجی ملک سے رابطہ

حکومت کااحتجاج کو ڈی فیوز کرنے کے لیے ایک خلیجی ملک سے رابطہ

12:22 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کااحتجاج کو ڈی فیوز کرنے کے لیے ایک خلیجی ملک سے رابطہ، مولانا کی جماعت نے دھرنے کے معاملے پر یوٹرن لے لیا ، اب صرف کیا کام کیا جائے گا ۔۔۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن اب اندرونی ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق پارٹی نے دھرنے کے معاملے پر یوٹرن لے لیا ہے جس کے بعد اب صرف احتجاج پر اکتفا کیا جائے گا۔
اس حوالے سے قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد میں دھرنا دے کر لاک ڈاؤن کرنے کی بجائے اب صرف احتجاج پر اکتفا کرے گی۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دھرنے پر تحفظات کے باعث مارچ کو احتجاج اور مطالبات کے دو مراحل میں تبدیل کرنے پر غور بھی شروع کردیا ہے ۔ اندرونی ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کی ڈنڈا بردار فورس کے خلاف پولیس کی کارروائی ہوئی تو احتجاج کو دھرنے کی شکل دی جائے گی تاہم قیادت نے دونوں جماعتوں کو بآور کروایا ہے کہ وہ اسلام آباد میں دھرنا دیں گے نہ ہی مارچ کریں گے بلکہ احتجاج پر ہی اکتفا کریں گے ۔جمیعت علمائے اسلام (ف) نے اب حکومت گرانے کے بجائے ان ہائوس تبدیلی کے مطالبے پر بھی غور شروع کردیا ہے اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماؤں نے بھی مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتجاج کو زیادہ طویل نہ کریں۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے خود یہ واضح کیا کہ ان کا احتجاج تحریک کی صورت میں جاری رہے گا اور تحریک ہفتوں ،مہینوں اور سال پر محیط ہوسکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بھی احتجاج کو ڈی فیوز کرنے کے لیے ایک خلیجی ملک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ، ایسی صورت میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کو بھرپور احتجاج کا موقع دیا جائے گا تاہم جمیعت علمائے اسلام (ف) سے احتجاج کو طول نہ دینے کی ضمانت لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان سے مقتدر حلقوں کے بھی رابطے ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں۔۔بچوں پر اسکول  ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون پاس

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں۔۔بچوں پر اسکول ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون پاس

راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کی مشکلات۔۔۔جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کی مشکلات۔۔۔جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

بلاول بھٹو زرداری ’گو عمران گو‘ کے نعرے کیوں لگا رہے ہیں ؟

بلاول بھٹو زرداری ’گو عمران گو‘ کے نعرے کیوں لگا رہے ہیں ؟

حکومت غریب اور متوسط طبقے کیلئےکیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

حکومت غریب اور متوسط طبقے کیلئےکیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

تین ماہ سے بندداسوڈیم کی تعمیرکاکام کب شروع  ہوگا؟تاریخ کااعلان کردیاگیا

تین ماہ سے بندداسوڈیم کی تعمیرکاکام کب شروع ہوگا؟تاریخ کااعلان کردیاگیا

حکمرانوں کاہردن قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھارہاہے ۔۔حکومت سےنجات  حاصل نہ ہوئی تو۔۔۔

حکمرانوں کاہردن قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھارہاہے ۔۔حکومت سےنجات حاصل نہ ہوئی تو۔۔۔

ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین  بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی