02:08 pm
 پاکستان ریلوےکی ٹکٹوں پر تاحال ڈیم فنڈنگ کیلئے کٹوتیاں جاری

پاکستان ریلوےکی ٹکٹوں پر تاحال ڈیم فنڈنگ کیلئے کٹوتیاں جاری

02:08 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کی ٹکٹوں پر تاحال ڈیم فنڈ کے لیے 10 روپے کی کٹوتی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے کی تمام ٹکٹوں پر اس وقت ڈیم فنڈ کی مد میں 10 روپے کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔ ریلوے کی ٹکٹوں پر یہ سرچارج گذشتہ برس پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مستقبل میں آبی بحران کے پیش نظر ڈیم فنڈ کی تعمیر کے لیے رقم اکٹھا کرنے کی مد میں عائد کیا گیا تھا۔حال ہی میں پاکستان ریلوے نے ڈیم فنڈ میں مزید رقم جمع کرنے کے لیے ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔
یہ سرچارج وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے حکم پر عائد کیا گیا تھا۔ ریلوے حکام نے ریلوے کی 100 روپے کی اکانومی ٹکٹ پر ایک روپیہ، 100 روپے سے زائد ٹکٹس پر دو روپے فی ٹکٹ چارج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کے علاوہ ائیرکنڈیشنڈ کلاس ٹکٹ پر بھی دس روپے کا اضافی سرچارج عائد کیا گیا تھا۔جو تاحال مسافروں سے وصول کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ملک میں آبی مسائل اور آبی قلت کے پیش نظر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہی ڈیمز کی تعمیر کا حکم دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے ایک فنڈ بھی قائم کیا جس کا نام بعد میں ''چیف جسٹس وزیراعظمڈیم فنڈ'' رکھ دیا گیا تھا۔ اس ڈیم فنڈ میں اندرون اور بیرون ملک سے پاکستانیوں نے اپنا اپنا حصہ ڈالا تھا۔ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے ایک بینک اکاؤنٹ بھی مختص کیا گیا تھا۔ اس بینک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء (''DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018'') رکھا گیا اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 تھا۔ اس فنڈ کا نام بعد ازاں تبدیل کر کے وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ رکھ دیا گیا تھا۔اس مہم کے تحت 10 ارب سے زائد کی رقم جمع ہو چکی ہے۔ ڈیمز بنانے کے لیے فنڈ ریزنگ مہم ميں پاک فوج، سرکاری ملازمین اور سماجی شخصیات سمیت عام شہريوں نے اپنے عطيات جمع کروائے تھے۔ تاہم رواں برس عدالت عظمیٰ نے ڈیمز فنڈ کے لیے جمع کی گئی اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا اور فنڈ کے 10 ارب 60 کروڑ روپے نیشنل بنک کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور،تھپڑ کس اداکار نے مارے تھے ؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور،تھپڑ کس اداکار نے مارے تھے ؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

خود گولی کھا لی مگر دوسروں کو بچا لیا ۔۔ کابل میں حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی کمانڈو، جس کی تعریف افغانستان بھی کر رہا ہے

خود گولی کھا لی مگر دوسروں کو بچا لیا ۔۔ کابل میں حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی کمانڈو، جس کی تعریف افغانستان بھی کر رہا ہے

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی ۔۔۔قوم کےلیے بری خبرآگئی

ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی ۔۔۔قوم کےلیے بری خبرآگئی