06:23 pm
 لاہور کی امام بارگاہ کے نگراں نے مزدور پر اپنا پالتو شیر چھوڑ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی امام بارگاہ کے نگراں نے مزدور پر اپنا پالتو شیر چھوڑ دیا،مزدور شدید زخمی، جانتے ہیں وجہ کیا تھی۔۔۔۔۔ اجرت مانگنے پر لاہور کی امام بارگاہ کے نگراں نے مزدور پر شیر چھوڑ دیا، الیکٹریشن ایک ماہ سے اپنی اجرت کا تقاضہ کر رہا تھا جس پر امام بارگاہ صدائے امام حسین کے نگراں علی رضا نے اپنے پالتو شیر کے ذریعے محمد رفیق کو شدید زخمی کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی مشہور امام بارگاہ صدائے امام حسین کے نگراں علی رضا نے ایک الیکٹریشن کو محض اپنی اجرت مانگنے پر پالتو شیر کے ذریعے حملہ کروا کر زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق امام بارگاہ صدائے امام حسین کے نگراں علی رضا کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 9 ستمبر کو پیش آیا تھا جس میں الیکڑیشن کو متعدد زخم آئے۔ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق علی رضا نے امام بارگاہ میں کام کرانے کے لیے الیکڑیشن کی خدمات حاصل کیں تاہم کام ختم کرنے کے بعد جب رفیق نے معاوضے کا تقاضہ کیا تو علی رضا نے ادائیگی کے لیے چند روز بعد آنے کا کہا۔نگراں علی رضا نے متعدد مرتبہ رفیق کو بلا کر ادائیگی نہیں کی اور ایک دن جب الیکڑیشن رفیق نے رقم کی ادائیگی کے لیے اصرار کیا تو علی رضا نے پالتو شیر اس پر چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں الیکڑیشن کے چہرے اور بازو پر گہرے زخم آئے۔ حملے کے دوران ملزم اور اس کے تین ساتھی محض تماشائی بنے رہے اور شیر سے بچانے کے قعطاً کوشش نہیں کی۔ اس دوران چیخنے چلانے کی وجہ سے راہ گیر متوجہ ہوئے اور ان کی مداخلت پر شیر کو پیچھے ہٹایا گیا۔ اس حوالے سے متاثرہ شخص محمد رفیق نے بتایا کہ وہ علی رضا کے خلاف شکایت درج کرانے پر اس وقت مجبور ہوا جب مشتبہ ملزم نے وعدہ خلافی کی اور زخموں کا علاج کرانے اور معاوضے کی ادائیگی سے انکار کیا۔

تازہ ترین خبریں

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور،تھپڑ کس اداکار نے مارے تھے ؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

خود گولی کھا لی مگر دوسروں کو بچا لیا ۔۔ کابل میں حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی کمانڈو، جس کی تعریف افغانستان بھی کر رہا ہے

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی ۔۔۔قوم کےلیے بری خبرآگئی