03:09 pm
لاہور کے قبرستان میں ایک قبر سے 3لاشیں باہر آگئیں

لاہور کے قبرستان میں ایک قبر سے 3لاشیں باہر آگئیں

03:09 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرپشن اس قدر سرائیت کر چکی ہے کہ محکمہ خواہ کوئی بھی ہو، ہر بندہ اپنے اپنے حصے کی کرپشن بے دھڑک اور اپنا فرض منصبی سمجھ کر کرتا ہے ۔ اس حوالے سے ابھی ایک خبر سامنےآئی ہے ۔ لاہور کے ایک قبرستان میں بچوں کی لاشیں کفت سمیت قبروں سے باہر آگئیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا کہ 4 روزکی بچی کو ایک روز پہلے دفنایا گیا اور اگلے دن جب لواحقین فاتحہ خوانی کے لیے پہنچے تو اُس جگہ پر بڑی قبر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ لواحقین پولیس کوساتھ لائے تو 3 بچوں کی کفن میں لپٹی ہوئی میتیں قبروں سے باہر پڑی تھیں۔ جس کے بعد تفتیش کی گئی تو اہل محلہ نے الزام عائد کیا کہ گورکن پیسے لے کر قبریں تبدیل کر دیتا ہے۔
پولیس حکام نے علاقہ فرید کالونی کے قبرستان کے گورکن کو حراست میں لے لیا جس کے بعد قبروں سے بچوں کی لاشیں باہر نکلنے کے اس عجیب واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں گورکن قبریں تبدیل کرتا تھا یا لاشیں نکال کر بیچتا تھا اس بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔پولیس نے بتایا کہ ہم ملزم سے تفتیش کر رہے ہیں۔ تفتیش کے بعد ہی واقعہ سے متعلق اصل حقائق کا علم ہو سکے گا۔ خیال رہے کہ قبرستانوں میں اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جہاں سے قبروں سے میتیں غائب ہو جاتی ہیں اور انہیں چوری کر لیا جاتا ہے۔ قبرستان کے ارد گرد رہنے والے شہریوں کا ماننا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں قبرستان کے گورکن کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے اور کئی مرتبہ تو گورکن پیسے لے کر بھی یہ کام کرتا ہے کہ یا تو کسی کی قبر میں سے میت نکال کر زیادہ پیسے وصول کر کے اُس قبر میں کسی اور کی میت کو دفن کر دیتا ہے یا پھر جادو ٹونے کرنے والوں کی مدد کرنے کے لیے میتیں ان کے سپرد کرتا ہے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر