03:11 pm
 شاہی جوڑے کے اعزاز میں پاکستان مانومنٹ میں تقریب بد نظمی کا شکار ہونے کا انکشاف

شاہی جوڑے کے اعزاز میں پاکستان مانومنٹ میں تقریب بد نظمی کا شکار ہونے کا انکشاف

03:11 pm

اسلام آباد(سی پی پی) شاہی جوڑے کے اعزاز میں پاکستان مانومنٹ میں تقریب بد نظمی کا شکار ہونے کا انکشاف۔وفاقی دارالحکومت میں واقع پاکستان مانومنٹ پر برطانیہ کے شاہی جوڑے کے اعزاز میں دی جانیوالی تقریب جس کا اہتمام اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن نے کیا تھا، بدنظمی کے متعدد واقعات پیش آئے۔ جس کے باعث تقریب میں مدعو کئے جانے والے کئی اہم شخصیات جن میں بعض ورزا بھی شامل تھے یا تو تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے یا پھر تقریب کے اختتام پر اظہار ناراضی کرتے دکھائی دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں نشستوں کا اہتمام نہیں
 
تھا اس لئے شرکا کو جن میں بڑی تعداد میں معمر افراد بھی شامل تھے کئی گھنٹے تک کھڑے رہنا پڑا۔ پیرانہ سالی کے باوجود بعض مدعوین کو نہ چاہنے کے باوجود رکشے میں سوار ہو کر تقریب گاہ تک آنا پڑا۔ان سارے مناظر کے عینی شاہد میڈیا کے نمائندوں نے منتظمین کی درخواست پر ان واقعات کو محض اس لئے رپورٹ نہیں کیا کہ یہ دو ملکوں کے دوستانہ تعلقات کا معاملہ ہے اور برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا مہمان ہے۔ہر چند کہ بعض میڈیا کے نمائندوں کو بھی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا لیکن آداب میزبانی کے پیش نظر انہوں نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی لیکن اب خود برطانوی نشریاتی ادارے نے اس ساری صورتحال کی تفصیل اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق منگل کی شب برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن جب ایک رکشے میں بیٹھ کر اسلام آباد میں واقع پاکستان نیشنل مانومنٹ پہنچے تو ان سے ملنے کے متمنی افراد میں چند طاقتور وفاقی وزرا اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی مشیران بھی شامل تھے۔ لیکن اس موقع پر کیے گئے سخت سکیورٹی انتظامات کا کیا کیجیے کہ جس کی بدولت نصف درجن کے قریب وزرا اور مشیران شاہی جوڑے سے ملنے کی اپنی خواہش دل میں ہی لیے اس تقریب سے رخصت ہوئے۔ان میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین، وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق اور مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان شامل تھے۔ ان میں سے دو نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انھیں شاہی جوڑے کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔وزیر اعظم کے ایک مشیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ برطانوی سکیورٹی حکام کی طرف سے اس موقع پر کیے گئے انتظامات بہت احمقانہ تھے،کابینہ کے اراکین کو شاہی جوڑے سے ملنے کی اجازت نہ دینا توہین آمیز تھا، وزارت خارجہ اس حوالے سے برطانوی حکام سے شکایت کرے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دوسری جانب ایک وفاقی وزیر نے بھی تصدیق کی کہ وزرا کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر شاہی جوڑے سے ملنے نہیں دیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ جب دو وزرا بشمول غلام سرور خان کو ہائی کمیشن کے عملے کی جانب سے کہا گیا کہ وہ استقبالیے تک رکشے میں آئیں تو انھوں نے رکشے میں بیٹھنے سے انکار کر دیا اور واپس چلے گئے چند دیگر وزرا نے بھی رکشے میں بیٹھنے سے انکار کیا اور اپنی اپنی گاڑیوں میں مانومنٹ پہنچے۔ جب ہم مانومنٹ پہنچے تو پتا چلا کہ علیحدہ علیحدہ انتظامات کیے گئے تھے۔ چند وزرا کو جب علیحدہ انتظامات کا پتا چلا تو وہ تقریب چھوڑ کر واپس آ گئے۔وفاقی وزیر کے مطابق دیگر وزرا کے برعکس وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات تقریب کے اس حصے میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں جہاں شاہی جوڑا موجود تھا تا ہم برٹش گارڈز نے انھیں اس مخصوص جگہ سے باہر نکال دیا جس پر فردوس عاشق تقریب سے واپس روانہ ہو گئیں۔یاد رہے کہ شاہی جوڑے کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے برٹش رائل گارڈ بھی ان کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم مصروفیات کے باعث وہ دستیاب نہیں تھیں۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی