04:29 pm
وزیراعظم نے اہم اداروں کو مولاناکا دھرنا رکوانے کا کہا تو آگے سے کیا جواب ملا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےسینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ حکومت آج سے دس پندرہ دن قبل پُر اعتماد تھی ، ان کا خیال تھا کہ جیسے وہ الیکشن میں کامیاب ہو کر آرام سے آ گئے تھے ویسے ہی سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی کی طرح اس معاملے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔اُس کے بعد مولانا صاحب کا اعتماد دن بدن بڑھتا گیا ۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نہ سامنے آتی تھی اور نہ ہی چُھپتی تھی۔ مولانا فضل الرحمان کی تیاریاں مدرسوں سے نکل کر گلی
محلوں تک پہنچ گئی۔ گلی محلوں سے نکل کر خیبرپختونخواہ ، بلوچستان ، پنجاب اور سندھ کے بعد وزیرستان بھی پہنچ گئیں، اور پھر یہ اطلاعات پہنچیں ملک کے اہم اداروں تک ۔جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ آپ ہر کام ہم سے کروانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کس مرض کی دوا ہیں؟ حکمران آپ ہیں، مولانا فضل الرحمان کے لیے نامناسب الفاظ ہمیشہ آپ نے استعمال کیے اور اُن کے لیے آپ ہی نے سخت زبان استعمال کی۔سینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت کا یہ خیال تھا کہ مولانا فضل الرحمان نہ تو اتنے لوگ اکٹھا کر سکتے ہیں اور نہ ہی آسکتے ہیں لیکن جب ان کے اپنے ہی اداروں یعنی آئی بی اور اسپیشل برانچ نے ان کو رپورٹس دیں کہ مولانا اگر اسلام آباد میں داخل ہوتے ہیں تو نہ صرف حکومت کے لیے بلکہ ریاست کے لیے بھی خطرہ ہو گا اور فسادات کا بھی خدشہ ہے۔ یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی