04:40 pm
مولانا کا معاملہ بلی کے خواب میں چھیچھڑے جیسا ہے

مولانا کا معاملہ بلی کے خواب میں چھیچھڑے جیسا ہے

04:40 pm

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا کا معاملہ بلی کے خواب میں چھیچھڑے جیسا ہے،مولانا کا مطالبہ کیا ہے ہمیں اس پر ریسرچ کرنی چاہیے، ہم آلو مٹر بیچ کر معیشت کو سہارا نہیں دے پائیں گے، پاکستان کو عمران خان کی لیڈر شپ پر فخر ہونا چاہئے۔جمعرات کو ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ کینڈا کا شکر گزار ہوں جو ہمارے ساتھ سائنس کی فیلڈ میں مدد کر رہا ہے،ایرڈ یونیورسٹی نے طلبہ و حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا۔فواد چوہدری نے کہاکہ طیب اردگان نے کہا کہ 47 میں وہ پاکستان کو دیکھا کرتے تھے
، 1952 میں جنوبی پاکستان لیبارٹری کی بنیاد رکھی۔انہوںنے کہاکہ 1962 میں ڈاکٹر عبدالسلام کی مہربانی سے اسپیس ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی، روس کے بعد ہم دوسرا ملک تھے جس نے خلا پر کام کیا اور پھر پانی پر کام کیا۔انہوںنے کہاکہ ہم لوگ افغان جنگ میں پھنس گئے اور اپنے حدف سے دور ہوگئے، عقل و شعور پر بنیاد رکھی جائیگی تو ہی آگے جاسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس ملک کی ستر فیصد نوجوان آبادی ہماری امید ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف سے کہا کہ سیٹھوں کی جگہ نوجوانوں سے زیادہ ملا کریں۔انہوںنے کہاکہ جب منسٹر برائے سائنس و ٹیکنالوجی بنا تو حالات اچھے نہیں تھے، یونیورسٹی کو علم ہی نہیں ہوتا کہ ریسرچ کرنے کے بعد کیا کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ماڈرن سیٹ اپ میں معیشت کو نجی سیکٹر آگے لے کر جاتا ہے، حکومت اپنے آپ کو اس سے الگ رکھا کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں یونیورسٹیوں کا بجٹ ہمارے ملک سے زیادہ ہے، وزیراعظم نے ایچ ای سی کو احکامات دئیے کہ یونیورسٹیوں کو کاروبار کی اجازت دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہر ادارہ حکومتی امداد کے انتظار کے لیے بیٹھا ہوتا ہے، ہمارے پاس پیسے کم ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے بہت پیسے ضائع کیے، حیران ہوں کیسے کیسے منصوبے بنائے گئے، اب پاکستان میں نئی ریسرچ اور ٹیکنالوجی آرہی ہے۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں سے امید ہے زراعت کو ماڈرن بنائیں گے، ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں سے آگے نہیں جا سکتے،ہمیں بڑے اقدامات کرنے ہونگے۔فواد چوہدری نے کہاکہ میں نے کہا حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی تو شور مچ گیا، معیشت میں پرائیویٹ سیکٹر کردار ادا کرتا ہے، نوکریاں بھی پرائیویٹ سیکٹر پیدا کرتا ہے، جو بندہ معیشت کی اے بی سی بھی جانتا ہے اسے پتا ہے معیشت پرائیویٹ سیکٹر سے چلتی ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ سمجھ نہیں آرہی مولانا صاحب کا مطالبہ کیا ہی ہمیں اس پر ریسرچ کرنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا صاحب کو چاہیے سیاستدانوں والا رویہ اختیار کریں، ڈنڈوں سے کوئی بھی نہیں ڈریگا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو عمران خان کی لیڈر شپ پر فخر ہونا چاہئے،عمران خان کا کردار عالمی سیاسی منظر نامے پر آرہا ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ مولانا کا مطالبہ ہے عمران خان استعفیٰ دیں ۔ فواد چوہدری نے جواب دیا کہ اردو کا محاورہ ہے بلی کے خواب میں چھیچھڑے۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی