07:51 pm
عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن کے سپورٹرز کو بڑی آفر کر دی

عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن کے سپورٹرز کو بڑی آفر کر دی

07:51 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا جس کے تحت نوجوانوں کو 10 ہزار روپے سے 50 لاکھ تک قرض مل سکے گا، نوجوانوں کو کاروبار، اعلیٰ تعلیم، ہنر کے مواقع دیے جائیں گے، نوجوان گھربیٹھے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دے دیں گے اگر وہ میرٹ پر آگئے۔ کنونشن سینٹراسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی جس سے وزیراعظم عمران خطاب نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’کامیاب جوان پروگرام پر عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،
کامیاب جوان پروگرام کی سب سے اہم چیز میرٹ ہے، پروگرام کا پہلا فیز شروع کیا جارہا ہے‘۔ وزیراعظم نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے اس پروگرام کیلئے 100 ارب مختص کیے ہیں، یہ قرضے نوجوانوں کیلئے ہیں، 25 ارب روپے صرف خواتین کیلئے ہوں گے‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’ایک لاکھ تک قرضہ بلاسود دیا جائے گا، یہ قرضے 45 کمزور اضلاع میں دیے جائیں گے،5 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک قرضے میرٹ پر دیے جائیں گے، قرضہ میرٹ پر ملے گا کوئی سفارش نہیں چلے گی، ہم نے سب کو قرض دینا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’مدینہ کی ریاست پہلے دن ہی نہیں بن گئی تھی، آہستہ آہستہ تبدیلی لے کر آرہے ہیں، مدینہ کے لوگوں نے اپنے کردار کو بدلا، پاکستانی قوم بہت جلد ایک عظیم قوم بنے گی، اس میں کوئی شک نہیں ہے‘۔ وزیراعظم نے کہا کہ سچائی کی طاقت نہ بھولیں، سچے انسانی کی قدر ہوتی ہے، تاجروں کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہم نے ٹیکس نہیں دینا، ہمیں ذہن بدلنا ہوگا، بھیک مانگ کر خود دار قوم نہیں بنتی، ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک کیسے چلے گا‘۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دے دیں گے اگر وہ میرٹ پر آگئے، مجھے پتہ ہے یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس نوجوان ہیں جو بہت بڑی طاقت ہیں، ملک بھر میں 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیں گے۔ اپنے خطاب میں عمران خان نے مزید کہا کہ ’مدرسوں کے اندر 500 اسکل لیبارٹری بنارہے ہیں، فیصلہ کیا ہے کہ مدرسے کے بچوں کو اپنا بچہ سمجھنا ہے، انہیں دینی تعلیم کے ساتھ سائنسی تعلیم بھی دلوانی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ مدرسوں کے علماء سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے تبادلہ خیال کیا ہے، ہم یکساں تعلیمی نظام لائیں گے۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ حکومت نوجوانوں کیلئے مزید تین پروگرامز لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے پاکستان کیلئے ایک یوتھ ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن بنارہے ہیں، گرین یوتھ موومنٹ میں نوجوانوں کی ممبر شپ کریں گے، پانچ سال میں ہم نے 10 ارب درخت لگانے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کے علاوہ نیشنل انٹرن شپ پروگرام بھی لارہے ہیں، نوجوانون کو مختلف صنعتوں میں انٹرن شپ کروائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

سابق وزیر دفاع کو تین سال قید کی سزا۔۔؟ کونسا ملکی راز افشا کرنے کا الزام لگ گیا

سابق وزیر دفاع کو تین سال قید کی سزا۔۔؟ کونسا ملکی راز افشا کرنے کا الزام لگ گیا

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی