10:40 pm
ٹیم اچھی نہ ملنے سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے

ٹیم اچھی نہ ملنے سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے

10:40 pm

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خا ن نے کہا ہے کہ ٹیم اچھی نہ ملنے سے کارکردگی متاثر ہو رہی ہے،ٹیم کے اکثر لوگ ذاتی ایجنڈے پر ہیں اور گروپس بنانے میں لگے ہوئے ہیں، وزارت اطلاعات درست طریقے سے کارکردگی کی تشہیر نہیں کرتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کی کارکردگی پر غصے کا اظہار کیا اور دوٹوک کہا کہ وزارت اطلاعات درست طریقے سے کارکردگی کی تشہیر نہیں کرتی۔شیریں مزاری نے کہا کہ صرف وزارت اطلاعات نہیں وزیر کا بھی کہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو بتائیں لوٹ مار سے درست معیشت کی طرف جانے میں مشکلات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیم اچھی نہیں ملی، جس کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ٹیم کے اکثر لوگ ذاتی ایجنڈے پر ہیں اور گروپس بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔اس موقع پر شرکاء نے کہا
کہ اب بھی لوگ ریاست کیخلاف کاروائیاں کررہے ہیں۔فضل الرحمان کا ہدف حکومت سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی معاملات ہم دیکھیں گے انتظامی معاملات وزارت داخلہ اور اسٹیبشلمنٹ دیکھے گی۔ مزید برآں خیبرپختونخواہ حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹرزکیخلاف کاروائی کر نے کیلئے لسٹ تیار کرلی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیرصحت ہشام انعام اللہ کو کاروائی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کی لسٹیں بھی تیار کرلی ہیں جس کے تحت ابتدائی طور پر 50 ہڑتالی ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ دوسری جانب مریضوں کے لواحیقن نے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی سرکاری ہسپتالوں کے ہڑتالی ڈاکٹروں اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے، یہ لوگ آئے روز ہڑتالیں کر کے مریضوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔یہ لوگ مسیحا کے روپ میں درندگی پر اتر آئے ہیں، ایسے درندوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد سمیت دیگر ہسپتالوں میں مشکلات کو سامنا کرنے والے لوگوں نے کہا کہ یہ لوگ ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں، سرکاری ہسپتالوں و دیگر صحت کے مراکز بند کر کے عوام کو اذیت دینے والوں کے خلاف فوری سخت ایکشن لیا جائے۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی