08:38 pm
سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل شہباز شریف کو بچایا جا رہا ہے،خرم نواز گنڈا پور

سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل شہباز شریف کو بچایا جا رہا ہے،خرم نواز گنڈا پور

08:38 pm

لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈ اپور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل شہباز شریف کو بچایا جا رہا ہے۔14شہریوں کے جس قاتل کو جیل میں ہونا چاہیے وہ ریاست کے خلا ف اعلان جنگ کر نے میں مصروف ہے ،عوامی تحریک کا دھرنہ قاتل اشرافیہ کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے پر دیا گیا تھا ۔قاتل اور لٹیرے کس منہ سے دھرنے کے باتیں کر رہے ہیں
؟معصوم شہریوں کے قاتلوں کو تحفظ دینے اور انصاف کا قتل عام کرنے والے بھی عبرت کا نشان بنیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روکے جانے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف اپیل دائر رکر رکھی ہے تاریخ کے ملنے کا انتظار ہے ۔وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔دریں اثناء سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس کے سلسلے میں جواد حامد کا بیان انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں قلمبند ہوا،جواد حامد نے بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے فوری بعد مرضی کی پراسکیوشن کیلئے اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میرٹ کے برعکس احتشام قادر کو پراسکیوٹر جنرل لگایا اور اسے خصوصی مراعات دی گئیں۔انہیں ایسی تنخواہ اور مراعات دی گئیں جو اس سے پہلے کسی پراسکیوٹر جنرل کو نہیں ملیں یہاں تک کہ جب احتشام قادر کی مدت ملازمت مکمل ہوئی اور وہ قانون کے مطابق مزید توسیع نہیں لے سکتے تھے تو انہیں توسیع دینے کیلئے راتوں رات آرڈیننس جاری کروایا گیا اور سپیشل الائونس اور مراعات دی گئیں۔جواد حامد نے اپنے بیان میں کہا کہ 17جون 2014 سے قبل آئی جی پنجاب خان بیگ اور ڈی سی او لاہور جاوید قاضی کو بھی تبدیل کیا گیا ان کی جگہ مشتاق سکھیرا اور کیپٹن (ر) عثمان کو لایا گیااس تقرر و تبادلہ کا بنیادی مقصد سانحہ ماڈل ٹائون کو منصوبے کے مطابق پایہ تکمیل کو پہنچانا تھا۔سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس کی مزید سماعت 25اکتوبر جمعتہ المبارک کو ہو گی۔عدالت میں لیگل ٹیم کے سربراہ مخدوم مجید حسین شاہ ایڈووکیٹ،صاحبزادہ انواز اختر ایڈووکیٹ،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ اور شکیل ممکا ایڈووکیٹ بھی موجود تھے

تازہ ترین خبریں

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان