03:54 pm
کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں سوار 02خواتین گر فتار

کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں سوار 02خواتین گر فتار

03:54 pm

کراچی (آن لائن) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں سوار 02خواتین کے ساما ن سے تلاشی کے دوران 04کلو گرام ہیروئن،02کلوگرام کرسٹل اور 02کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش (چرس) برآ مدکر کے دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا 373.46ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔
برآمد شدہ منشیات اور02 خواتین اسمگلرزکو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

تازہ ترین خبریں