04:07 pm
ملازمین کے کوائف کی ڈیٹا بیس میں منتقلی مراد سعید کی اہم کامیابی ہے،ترجمان پاکستان پوسٹ

ملازمین کے کوائف کی ڈیٹا بیس میں منتقلی مراد سعید کی اہم کامیابی ہے،ترجمان پاکستان پوسٹ

04:07 pm

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرپوسٹل سروسز مرادسعیدکی ہدایات کی روشنی میںپاکستان پوسٹ نے اپنے تمام ملازمین کے تمام کوائف ایک مرکزی ڈیٹابیس میںمحفوظ کرانے میںکامیابی حاصل کی ہے۔ یہ بات پاکستان پوسٹ کے ترجمان نے بدھ کے روزایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان پوسٹ کے ترجمان نے کہا کہ تمام ملازمین کے کوائف انتہائی کم وقت میںایک مرکزی ڈیٹابیس میںمنتقل کانابلاشبہ ایک سنگ میل تھاجوکہ وفاقی وزیرپوسٹل سروسزجناب مرادسعید کی ذاتی دلچسپی اورڈائریکٹرجنرل پاکستان پوسٹ اخلاق احمدراناکی شبانہ روزکوششوں سے انتہائی کم وقت میںپایہ تکمیل تک پہنچا۔
پاکستان پوسٹ کے ترجمان نے مزیدکہاکہ اس عمل سے ایک طرف محکمے کے اندرانتظامی اورمالی اموربہتراندازمیںچلانے میںمددملے گی تودوسری طرف محکمہ کے اندرگھوسٹ ملازمین کامکمل سدباب ہوگا۔ پاکستان پوسٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اب تمام ملازمین کی تفصیلات وکوائف پاکستان پوسٹ کے بنائے گئے ویب پورٹل پرOn Lineدرج کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے انتظامیہ کوفیصلہ سازی اوراحتسابی عمل میںآسانی ہوگی۔اس سنگ میل کوآگے بڑھاتے ہوئے وفاقی وزیرپوسٹل سروسزنے جلدہی محکمے میںE-Tansfer Posting متعارف کرانے کااعلان بھی کردیا