09:34 pm
روپے کی بڑی چھلانگ، امریکی کرنسی کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

روپے کی بڑی چھلانگ، امریکی کرنسی کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

09:34 pm

کراچی( آن لائن ) روپیہ کی بڑی چھلانگ، امریکی کرنسی کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، ڈالر کی قیمت میں 4 ماہ کے دوران 8 روپے سے زائد کی کمی، 156 روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپیہ نے امریکی ڈالر کے کس بل نکال دیئے، امریکی کرنسی 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 18 پیسے سستا ہونے کے بعد 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔روپے کے مقابلہ میں ڈالر 155 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔ چار ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 37 پیسے سستا ہوا،
جبکہ اسی عرصے کے دوران ملکی قرضوں کے بوجھ میں 8 کھرب روپے کی کمی ہوئی۔ دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی میں 5 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 156 روپے 10 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتیکے چوتھے روز بڑی مندی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 382.53 پوائنٹس گر گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز بڑی مندی دیکھی گئی، مندی کے باعث 33900 کی حد گر گئی، مندی کے باعث کاروبار میں 1.13 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی تھی اور حصص مارکیٹ کا انڈیکس 34281.09 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ آج کاروبار کے دوران مندی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کی چار نفسیاتی حدیں گریں، ان میں 34200، 34100، 34000 اور 33900 کی نفسیاتی حد گری۔ ایک موقع پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 34361.45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اس دوران مندی کے باعث انڈیکس دوبارہ 33836.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجہ ملک میں سیاسی صورتحال کو بتایا جا رہا ہے، غیر یقینی سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ کے باعث انویسٹرز مارکیٹ میں پیسہ لگانے سے گریزاں ہیں

تازہ ترین خبریں

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان