04:35 pm
‘ حکومت نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، 4 ماہ میں پاکستان کا قرضہ کتنے کھرب کم ہوگیا

‘ حکومت نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، 4 ماہ میں پاکستان کا قرضہ کتنے کھرب کم ہوگیا

04:35 pm

لاہور(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ،چار ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں 8کھرب روپے سے زائدکی کمی جولائی سے لے کراب تک کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 8روپے سے زائدکی کمی ہونے کے باعث ملکی قرضوں کے حجم میں بھی کمی ہوئی ۔حکومتی فیصلوں کے بعدخدشہ ظاہرکیاگیاتھاکہ ملک میں مہنگائی کاطوفان آئیگااورمعیشت تباہ ہوجائیگی تاہم ان خدشات کے برعکس گزشتہ 4 ماہ کے دوران کرنسی مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کے مقابلے میں زبردست کارکردگی دکھائی ہے۔گزشتہ 4 ماہ کے دوران امریکی ڈالر 8 روپے سے زائد سستا ہوا ہے۔
اس وقت پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 156 روپے کی سطح سے نیچے آ چکی ہے۔ جبکہ 4 ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی سے ملکی قرضوں کا حجم بھی کم ہوا ہے۔ 4 ماہ کے دوران ملکی قرضوں کے کل حجم میں 8 سو ارب روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ اس دوران پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہونے کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 15 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 14 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ تاسٹیٹ بینک کے ذخائر 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 81 کروڑ ڈالر جبکہ بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 81 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 32 کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات زر، بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ سعودیہ عرب سے ملنے والے ادھار تیل کی سہولت سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔