04:47 pm
(ن) کے صدر کے منہ سے ایسی بات نکل گئی جس سے پی ٹی آئی بھی دنگ رہ گئی

(ن) کے صدر کے منہ سے ایسی بات نکل گئی جس سے پی ٹی آئی بھی دنگ رہ گئی

04:47 pm

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراورقائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف نے معیشت کو6ماہ میں بحال کرنے کاوعدہ کرلیا،انہوں نے کہاکہ قوم سے وعدہ کرتاہوں کہ حکومت ملی تومعیشت کو 6ماہ میں پائوں پرکھڑاکردوں گا،ورلڈ بینک کے مطابق 2020میں جی ڈے پی 2.4فیصدرہے گی آج جو کچھ ہورہاہے عمران خان کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے اس حکومت کوگھرجاناچاہیے اورنئے انتخابات ہونے چاہئیں۔
لاہورمیں مولانافضل الرحمٰن کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کی صورتحال بدترین ہوچکی ہے ،معاشی صورتحال تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی ہے اقتدارملاتوچھ مہینوں میں معیشت کوپائوں پرکھڑاکردیں گے ،شہباز شریف نے کہاکہ ملک بھرمیں کاروباردکانیں بندہیں ،ہسپتالوں میں ادویات ختم ہوچکی ہیں ،غریب سسک سسک کرمررہے ہیں آزادی مارچ کرنے جارہے ہیں ہم نواز شریف کی ہدایت پر31اکتوبرکوبھرپورجلسہ کریں گےاوراپنے اگلے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔