08:14 am
پاکستان کا ہدف ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنا ہے، حماد اظہر

پاکستان کا ہدف ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنا ہے، حماد اظہر

08:14 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہدف ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنا ہے، پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا
گزشتہ سال بالخصوص آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے، تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔