08:34 am
 وزارت داخلہ نے جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظم کو کالعدم قراردینے کیلئے ہنگامی اقدام اٹھا لیا

وزارت داخلہ نے جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظم کو کالعدم قراردینے کیلئے ہنگامی اقدام اٹھا لیا

08:34 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 31اکتوبر جوں جوں نزدیک آرہی ہے ویسے ویسے ملک میں بے چینی کی فضا بنتی جا رہی ہے ۔ حکومت خوفزدہ ہے یا اس حوالے سے اندر ہی اندر کوئی اور کھچڑی پک رہی ہے ا س حوالے سے کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا تاہم مارچ سے قبل جے یو آئی ایف کو ایک بڑا جھٹکا دینے کافیصلہ کیا جا چکا ہے۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ کالعدم قرار دینے کی سمری وزارت قانون اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سمری وزارت داخلہ نے بھجوائی۔ سمری میں کہا گیا کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنطیم انصار الاسلام لٹھ برادر ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔ ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پارٹی منشور کی شق 26 کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔